صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 467 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 467

صحیح البخاری جلد ۱۰ ۶۵ - كتاب التفسير / الرعد کہ خدا کی سچی توحید جس کو بیابانوں کے رہنے والے اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر محسوس کرتے ہیں، ملکوں میں پھیلے گی۔اس دن نہ کوئی مصنوعی کفارہ باقی رہے گا اور نہ کوئی مصنوعی خدا۔اور خدا کا ایک ہی ہاتھ کفر کی سب تدبیروں کو باطل کر دے گا۔لیکن نہ کسی تلوار سے اور نہ کسی بندوق سے، بلکہ مستعد روحوں کو روشنی عطا کرنے سے اور پاک دلوں پر ایک نور اتارنے سے۔تب یہ باتیں جو میں کہتا ہوں سمجھ میں آئیں گی۔“ (تذکرہ صفحہ ۲۴۴) باب نمبر ا کے تعلق میں علم غیب سے متعلق تازہ نمونہ وحی نہایت اختصار سے پیش کیا گیا ہے تا قارئین کو اس فرق کا علم ہو جو انبیاء اور غیر انبیاء کی خبروں میں پایا جاتا ہے۔یہ یادر ہے کہ سورہ رعد کے ابواب سے اس اہم مضمون کی طرف توجہ دلانا مقصود ہے جس کی تشریح اوپر بیان ہو چکی ہے۔