صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 466 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 466

صحیح البخاری جلد ۱۰ ۴۶۶ ۶۵ - كتاب التفسير / الرعد ۵) جلا وطنوں، نظر بندوں اور مہاجرین کی تعداد کا اندازہ پانچ کروڑ۔ (1) عمارتوں کی بربادی تین کروڑ عمار تیں راکھ اور مٹی کا ڈھیر ہو گئیں۔ مابعد جنگ کے اثرات پندرہ کروڑ افراد بے ملجا و ماوی قحط زدگی، بھوک اور بیماریوں کا شکار ہوئے۔ (۸) اخراجات جنگ کا اندازہ لڑائی کے صرف چھ گھنٹوں کا خرچ حکومت پاکستان کے سالانہ بجٹ کے برابر اور یہ اندازہ کیا گیا ہے کہ عرصہ پانچ سال کے اثنا میں جو خرچ بر سر پیکار حکومتوں کو برداشت کرنا پڑا ہے اگر وہ دنیا بھر کے ۲۳۰ کروڑ انسانوں میں تقسیم کیا جاتا تو ہر شخص کو تیس تیس ہزار روپے ملتے۔ اے تباہ کاری کے مذکورہ بالا اعداد و شمار مسٹر ڈکن وزیر خارجہ یونائیٹڈ اسٹیٹس (ریاست ہائے متحدہ) امریکہ نے جمع کئے ہیں اور اخبار لائف اور نیو ایرا (New Era) میں شائع ہوئے اور روزنامہ تسنیم نے مورخہ ۱۸ فروری ۱۹۵۶ء اور روزنامہ الفضل نے ۲۵ فروری ۱۹۵۶ء کے پرچہ میں شائع کئے ہیں۔ ان پانچ نمونہ ہائے قہر ربانی زلزلوں میں سے ایک زلزلہ کے متعلق فرمایا ہے کہ وہ نمونہ قیامت ہو گا۔ ایسی ہیبت ناک وہ تجلی ہو گی کہ ساری دنیا اس سے لرز جائے گی۔ جب سے یہ دنیا پیدا ہوئی ہے ایسی تباہی کبھی نہیں آئی ہو گی۔ انسانوں کے ہوش و حواس خطا ہو جائیں گے اور لوگوں کی گردنیں اپنے خالق کے سامنے جھک جائیں گی۔ اس ہیبت ناک انذار میں پوری پوری تفصیل ہے۔ کے وحی الہی کے انذار و تبشیر کا یہ سلسلہ ہوشیار پور کے شہر میں بحالت اعتکاف (چلہ کشی) شروع ہوا اور بذریعہ اشتہار ۲۰ فروی ۱۸۸۶ء کو شائع کیا گیا۔ اور اسی سال یکم مارچ کو اخبار ریاض ہند میں بھی چھپا۔ پھر جوں جوں مخالفت بڑھتی چلی گئی یہ سلسلہ اخبار وحی اپنی تفصیلات میں زیادہ سے زیادہ ہو تا چلا گیا جو اب ایک ضخیم کتاب تذکرہ میں جمع ہیں۔ اور اس انذار و تبشیر کی غرض وغایت ان الفاظ میں بیان ہوئی ہے: اب وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب مغرب سے چڑھے گا اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ لگے گا۔ قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام ۔ اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ ۔ کہ وہ نہ ٹوٹے گا نہ کند ہو گا جب تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر دے۔ وہ وقت قریب ہے ا (روزنامه الفضل ربوه، ۲۵ فروری ۱۹۵۶ء، صفحہ نمبر ۸،۷) (تذکره صفحه ۴۵۴، ۵۵۲، ۵۵۴) (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ حاشیه صفحه ۹۶) (براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۵۱، ۱۵۲) (رساله الوصیت، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۵،۳۱۴)