صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 460 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 460

صحیح البخاری جلد ۱۰ ۴۶۰ ۶۵ - كتاب التفسير الرعد ابوسنان حضرت ابن عباس سے بھی یہی منقول ہے کہ اچھی اور رڈی زمین مراد ہے ۔ تُنْبِتُ هَذِهِ وَهَذِهِ إِلَى جَنْبِهَا لَا تُثبت ایک اگاتی ہے اور دوسری جو اُس کے ساتھ ہی ہے نہیں اگاتی۔ ایک اور سند سے ان کے یہ الفاظ نقل کئے گئے ہیں : تَكُونُ هَذِهِ حُلْوَةٌ وَهَذِهِ حَامِضَةٌ وَتُسْقَى بِمَاءٍ وَاحِدٍ وَهُنَّ مُتَجَاوِرَاتٌ - باوجود یہ کہ ایک ہی پانی سے سیراب ہوتی ہیں اور قریب قریب واقع ہیں ان میں سے ایک شیریں ہے اور دوسری کھاری ( فتح الباری جزء ۸ صفحه ۴۷۴، ۴۷۵) صِنْوَانٌ وَغَيْرُ صِنْوَانِ : یعنی مُجْتَمِعُ وَغَيْرُ مُجتمع - بعض کھجوریں ایک ہی جڑ سے پھوٹتی ہیں اور اکٹھی ہوتی پروو ہیں اور بعض الگ الگ جڑوں سے۔ یہ معنی طبری نے بسند سعید بن جبیر نقل کئے ہیں۔ نیز بسند سعید بن منصور حضرت براء بن عازب سے صنوان کے معنی یک بیج کھجوریں دریں جن کے تنے اور شاء شاخیں ایک ہی جگہ سے پھوٹیں اور غیر صنوان الگ تھلگ اگنے والی کھجوریں۔ جینو کے اصل معنی مثل کے ہیں۔ یعنی ایک جیسی، ایک دوسرے کی مانند۔ کہتے ہیں: عَةُ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ لِأَنَّهُمَا يَجْمَعُهُمَا أَصْلُ وَاحِدٌ - آدمی کا چچا اس کے باپ کی مانند ہے۔ کیونکہ ان دونوں کو ایک ہی اصل اکٹھا کرتا ہے۔ ( فتح الباری جزء ۸ صفحہ ۴۷۵) علامہ عینی نے حسن بصری کے حوالہ سے لکھا ہے کہ آیت مذکورہ بالا میں صالح انسان کی مثال بیان ہوئی ہے کہ وہ اپنے اصل سے تعلق پکڑتا ہے اور حضرت آدم علیہ السلام کی سرشت اور خوبو نہیں چھوڑتا۔ جبکہ غیر صالح ان سے علیحدگی اختیار کرتا ہے اور نرالہ رنگ و روپ رکھتا ہے۔ بحالیکہ دونوں کی زندگی کا دارو مدار آسمانی آب حیات پر ہے۔ (عمدة القاری جزء ۱۸ صفحه (۳۱۲) السَّحَابَ الثَّقَالَ : الَّذِي فِيهِ الْمَاء - بو جھل بادل جن میں پانی ہو۔ فریابی ہی نے مجاہد سے یہ مفہوم نقل کیا ہے۔ ( فتح الباری جزء ۸ صفحه ۴۷۵) فرماتا ہے : هُوَ الَّذِي يُرِيكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَطَمَعًا وَ يُنْشِئُ السَّحَابَ الثَّقَالَ ) (الرعد: ۱۳) وہی ہے جو ا ہے جو تمہیں بجلی کی چمک) دکھاتا ہے۔ خوف کے لیے (بھی) اور طمع کے لیے (بھی) (بھی) اور بھاری بادل اٹھاتا ہے۔ كَبَاسِطِ كَفَّيْهِ إِلَى الْمَاءِ: يَدْعُو الْمَاءَ بِلِسَانِهِ وَيُشِيرُ إِلَيْهِ بِيَدِهِ فَلَا يَأْتِيهِ أَبَدًا : اس شخص کی مانند جس نے اپنے دونوں ہاتھ پانی کی طرف پھیلائے ہوئے ہیں یعنی اپنی زبان سے پانی کو بلا رہا ہے اور اپنے ہاتھ سے اسے اشارہ کر رہا ہے کہ میرے پاس آمگر وہ اس کے پاس کبھی نہیں آتا۔ اس آیا آیت کی تشریح پہلے گزر چکی ہے۔ فریابی اور طبری نے مجاہد سے ان الفاظ آیت کا مفہوم نقل کیا ہے جو سابقہ مفہوم سے مختلف نہیں۔ ( فتح الباری جزء ۸ صفحہ ۴۷۵) فَسَالَتْ أَوْدِيَةٌ بِقَدَرِهَا : بادل تمام وادیوں کو ان کی وسعت کے مطابق بھر دیتے ہیں جس سے وہ بہنے لگیں۔ زبدا را بیا ان پر جھاگ اٹھی ہوئی ہوتی ہے جو زمین کے لئے کھاد کا کام دیتی ہے۔ فریابی نے زید سے مراد سیلاب لیا ہے۔ پوری آیت یہ ہے : انْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَسَأَلَتْ أَوْدِيَةٌ بِقَدَرِهَا فَاحْتَمَلَ السَّيْلُ زَبَدًا رَابِيًّا وَمِمَّا يُوقِدُونَ عَلَيْهِ فِي النَّارِ ابْتِغَاءَ حِلْيَةٍ أَوْ مَتَاعِ زَبَدُ مِثْلُهُ كَذلِكَ يَضْرِبُ اللهُ الْحَقَّ وَالْبَاطِلَ فَأَمَّا الزَّبَدُ فَيَذْهَبُ جُفَاء وَأَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُتُ فِي الْأَرْضِ كَذلِكَ يَضْرِبُ اللهُ الْأَمْثَالَ (الرعد: ۱۸) اس نے