صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 444 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 444

صحیح البخاری جلد ۱۰ م ۴۴ -۲۵ کتاب التفسير / يوسف ح : قَالَ بَلْ سَوَّلَتْ لَكُمْ أَنْفُسُكُمْ أَمْرًا فَصَبْرٌ جَمِيلٌ : سَوَّلَتْ کے معنی زَيَّنَتْ وَ حَسَنَتْ۔یعنی تمہارے نفسوں نے بری بات عمدہ پیرایہ میں تمہیں خوبصورت کر کے دکھائی ہے اور تم بھی اسے اب عمدہ پیرائے میں بیان کرتے ہو کہ سنے والا یقین کرے کہ تم سچ کہہ رہے ہو۔نفس ہمیشہ جب انسان کو تقویٰ سے ادھر اُدھر کرتا ہے تو اس کے ورغلانے کا یہی طریق ہوتا ہے کہ بدی کو عمدہ شکل میں دکھاتا ہے۔پوری آیت یہ ہے: وَجَاءَ وَ عَلَى قَمِيصِهِ بِدَهِ كَذِبِ قَالَ بَلْ سَوَّلَتْ لَكُمْ أَنْفُسُكُمْ أَمْرًا فَصَبْرٌ جَمِيلٌ وَاللَّهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ ) (يوسف: ۱۹) ترجمہ : اور (اسے یقین دلانے کے لئے) وہ اس کے گرتے پر جھوٹا خون لگا لائے (جسے دیکھ کر اس نے کہا: ( یہ بات درست نہیں) بلکہ تمہارے نفسوں نے تمہارے لئے ایک (ایسی بُری ) بات کو خوبصورت کر کے دکھلایا ہے ( جسے تم کر گزرے ہو) اب اچھی طرح صبر کرنا ہی میرے لئے مناسب) ہے۔اور جو بات تم بیان کرتے ہو اس کے تدارک) کے لئے اللہ ہی سے مدد مانگی جاسکتی ہے۔(اور اسی سے مدد مانگی جائے گی) اس باب کے تحت دور وایتیں نمبر ۴۶۹۰، ۴۶۹۱ نقل کی گئی ہیں۔دونوں میں ایک اور مماثلت کا ذکر ہے۔جس طرح حضرت یوسف علیہ السلام کو بدنام کرنے والا گر وہ خائب و خاسر ہوا اُسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اہل بیت کے خلاف بہتان طراز گر وہ بھی خائب و خاسر ہو گا۔باب ٤ : وَرَاوَدَتْهُ الَّتِي هُوَ فِي بَيْتِهَا عَنْ نَفْسِهِ وَغَلَقَتِ الْأَبْوَابَ وَقَالَتْ هَيْتَ لَكَ (يوسف: ٢٤) (اللہ تعالیٰ کا فرمانا:) اور جس (عورت) کے گھر میں وہ (رہتا) تھا اُس نے اُس سے اُس کی مرضی کے خلاف (ایک) فعل کروانا چاہا۔اور (اس مکان کے ) تمام دروازے بند کر دیئے اور کہا ( میری طرف آجا وَقَالَ عِكْرِمَةُ هَيْتَ لَكَ بِالْحَوْرَانِيَّةِ اور عکرمہ نے کہا: هَيْتَ حورانی زبان میں هَلم هَلُمَّ۔وَقَالَ ابْنُ جُبَيْرٍ تَعَالَهُ۔کے مترادف ہے۔اور ابن جبیر نے اس لفظ کے معنى تَعَالَہ بتائے ہیں۔یعنی ادھر آؤ۔٤٦٩٢ : حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ :۴۶۹۲: احمد بن سعید نے مجھ سے بیان کیا کہ بشر حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بن عمر نے ہمیں بتایا کہ شعبہ نے ہمیں خبر دی۔عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي وَائِل انہوں نے سلیمان سے ، سلیمان نے ابو وائل سے، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ هَيْتَ ابو وائل نے حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ سے روایت