صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 438
صحیح البخاری جلد ۱۰ ۴۳۸ ۶۵ - کتاب التفسير / يوسف باب ۱ : وَيُتِمُّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَعَلَى آلِ يَعْقُوبَ كَمَا أَتَتَهَا عَلَى أَبَوَيْكَ مِنْ قَبْلُ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَقَ ( يوسف : ٧) (اللہ تعالیٰ کا فرمانا: ) اور وہ تجھ پر اور یعقوب کی آل پر اپنی نعمت پوری کرے گا جیسا کہ اس نے اس سے پہلے تیرے باپ دادا ابراہیم اور اسحاق پر کی ٤٦٨٨ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ ۴۶۸۸ : عبد الله بن محمد نے ہمیں خبر دی کہ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ عَنْ عَبْدِ عبد الصمد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبد الرحمن الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ بن عبد اللہ بن دینار سے، انہوں نے اپنے باپ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عبد اللہ بن دینار ) سے ، ان کے باپ نے حضرت عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے نبی وَسَلَّمَ قَالَ الْكَرِيمُ ابْنُ الْكَرِيمِ ابْنِ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: الكَرِيمِ ابْنِ الْكَرِيمِ يُوسُفُ بْنُ شریف، شریف کے بیٹے، شریف کے پوتے، شریف کے پڑپوتے حضرت یوسف ہیں، جو ابن يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ۔ یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم (علیہم السلام ) ہیں۔ أطرافه: ۳۳۸۲، ۳۳۹۰ تشريح : وَيُتِمُّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَعَلَى آلِ يَعْقُوبَ : وسف کی جس یعقوب: روایت زیر باب میں حضرت یوسف کو فضیلت کا ذکر ہے وہ بلحاظ نسب ہے۔ خود بھی نبی ، باپ بھی نبی، دادا بھی نبی اور پڑدادا بھی نبی۔ یہ فضیلت خاص نوعیت کی ہے، مطلق فضیلت نہیں۔ (فتح الباری جزء ۸ صفحہ ۴۵۹) یعنی اس فضیلت سے یہ مراد نہیں کہ آپ ہر جہت و پہلو سے تمام سابقہ انبیاء سے افضل تھے جن میں حضرت موسیٰ جیسے اولو العزم نبی بھی ہیں۔ اس لئے حدیث زیر باب سے یہ نہ سمجھا جائے کہ ہر خوبی کے اعتبار سے حضرت یوسف کو تمام انبیاء پر فضیلت حاصل ہے، بلکہ اس سے نسبتی فضیلت مراد ہے۔ وہ اپنے زمانہ کے لوگوں کے مقابل سب سے افضل تھے۔ علامہ عینی نے اتمام نعمت سے مراد نعمت نبوت بیان کی ہے اور اس طرح اعلائے کلمۃ اللہ کی توفیق پانا اور اس کے لئے تمام اسباب کا میسر آنا ہے۔ اور یہ بھی لکھا ہے کہ اتمام النعمہ یہ ہے کہ دنیا کی بادشاہت بھی حاصل ہو اور اُخروی انعام سے بھی بہرہ ور ہو۔ (عمدۃ القاری جزء ۱۸ صفحہ ۳۰۳)