صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 420 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 420

صحیح البخاری جلد ۱۰ ۴۲۰ ۲۵ - كتاب التفسير / هود سخِيلٍ مَنْضُودٍ مُسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ وَمَا هِيَ مِنَ الظَّلِمِينَ بِبَعِيدِ (هود: ۸۴،۸۳) پھر جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے اس (بستی) کے اوپر والے حصہ کو نیچے والا (حصہ) بنا دیا اور اس پر سوکھی مٹی کے بنے ہوئے پتھروں کی یکے بعد دیگرے بارش برسائی، جو تیرے رب کی تقدیر میں اُن کے لئے ہی مقدر (اور نامزد) کئے ہوئے تھے۔ اور ان ظالموں سے (بھی) یہ عذاب دور نہیں۔ اس حوالہ و شرح سے بتایا گیا ہے کہ جہاں اللہ تعالیٰ کی بادشاہت فرمانبرداروں کی مدد کرتی ہے۔ وہاں ظالم سختی سے تباہ و برباد کر دیئے جاتے ہیں۔ غرض مذکورہ بالا نو آیات کی طرف توجہ منعطف کروا کر عرش باری تعالیٰ کی کیفیت سمجھائی گئی ہے کہ لکڑی یا سونے اور چاندی یا زمرد کا بنا ہوا نہیں جیسا کہ خیال کیا جاتا ہے۔ مذکورہ بالا تشریحات کے ضمن میں ہی باب نمبر برس ۳ بھی بھی ہے ہے اس اس میں میں سورۃ سورۃ ہود ہود کی آیت نمبر ۸۵: والی مدین أَخَاهُمْ شُعَيْباً اور پھر چند الفاظ کی شرح - رح ہے۔ پوری آیت یہ ہے : وَ اِلی مَدْيَنَ أَخَاهُمُ شُعَيْبًا قَالَ يُقَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُمْ مِّنْ الهِ غَيْرُهُ وَلَا تَنْقُصُوا الْمِكْيَالَ وَالْمِيزَانَ إِنِّي أَرْنَكُمْ بِخَيْرٍ وَإِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ محيط (هود: ۸۵) اور مدین کی طرف ہم نے) اُن کے بھائی شعیب کو ( نبی بنا کر بھیجا) اس نے (انہیں) کہا: اے میری قوم ! تم اللہ کی عبادت کرو۔ اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں اور ماپ اور تول کو کم نہ کیا کرو۔ میں (اس وقت) یقیناً تمہیں اچھی حالت میں دیکھتا ہوں اور ساتھ ہی) میں تمہاری نسبت ایک تباہ کن دن کے عذاب سے ڈر رہا ہوں۔ مدین سے مراد اہل مدین ہیں ۔ جیسا کہ حضرت یعقوب کے بیٹوں کے قول وَ سُلِ الْقَرْيَةَ ( گاؤں سے پوچھ ) میں اہل دیہہ یعنی اس کے باشندے مراد ہیں۔ مدین کی بستی بحیرہ قلزم کے ساحل پر واقع تھی اور یہ حکومت مصر کی باجگزار ریاست اور تجارت کا ایک بڑا مرکز تھی۔ یہ بستی تبوک کے محاذ پر واقع تھی۔ جس پر ۶۳۰ء میں چڑھائی ہوئی تھی اور یہ مہم غزوہ تبوک کے نام سے تاریخ اسلام میں مشہور ہے۔ دمشق سے مدینہ کی طرف آنے والے حاجیوں کے راستے میں تبوک آتا ہے اور اس کے مقابل پر مدین بستی ساحل قلزم پر طور سیناء کے جنوبی علاقہ میں واقع تھی۔ حضرت شعیب علیہ السلام کا ذکر قرآن مجید میں سورہ ہود آیت نمبر ۸۵ اور سورۂ عنکبوت آیت نمبر ۳۷ میں آیا ہے۔ سورۃ ہود میں بلحاظ ترتیب زمنی ان کا ذکر حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت لوط علیہ السلام کے بعد ہے اور آیت الا ۔ الا بعد المَدينَ كَمَا بَعدَتْ ثَمُودُ (هود: (۹۲) ثمود (هود: ۹۲) سے ظاہر ہے کہ یہ قوم ثمود کے بعد اپنے عروج کو پہنچی، جو عربی النسل ایک قدیم قوم تھی اور قوم عاد کے بعد منصہ ظہور میں آئی اور بام ترقی پر نمایاں ہوئی۔ عاد قوم بھی عربی النسل تھی اور حضرت ہود علیہ السلام کی تکذیب کی وجہ سے احقاف کے ریگستان میں تباہ ہوئی۔ مذکورہ بالا ترتیب بیان سے ظاہر ہے کہ حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم کا زمانہ حضرت ابراہیم السلام اور حضرت لوط العام کے بعد اور حضرت موسیٰ علیہ السلام سے قبل ہے۔ حضرت شعیب علیہ السلام بھی عربی النسل نبی تھے۔ اس تعلق میں تفصیل کے لیے دیکھئے کتاب احادیث الانبیاء باب ۳۴۔ ان کی قوم مدیانی کی تباہی کے واقعہ کا ذکر اسی غرض سے ترجمه حضرت خلیفة المسیح الرابع: خبردار امدین کے لئے بھی اسی طرح ہلاکت ہو جیسے قوم ثمود ہلاک ہوئی۔“