صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 418
صحيح البخاری جلد ۱۰ ۴۱۸ ۶۵ - كتاب التفسير / هود عُمْرَى جَعَلْتُهَا لَهُ یعنی میں نے گھر تعمیر کر کے اُس میں اُسے آباد کیا۔ آباد شدہ گھر کو عُمری کہتے ہیں۔ اس سے اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ بادشاہ دو عالم نے اپنی رعایا کو اس قابل بنایا کہ دنیا کو آباد کریں۔ تصور کریں اس عمران و تمدن کا جو خداداد عقل کے ذریعہ اس وقت تک وجود پذیر ہوا ہے۔ نقرہ استعمر كم سے یہ آیت مراد ہے: والی کم ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَلِحًا قَالَ يُقَوْمِ اعْبُدُوا اللهَ مَا لَكُمْ مِنْ الهِ غَيْرُهُ هُوَ أَنْشَاكُمْ مِنَ الْأَرْضِ وَاسْتَعْمَرَكُمْ فِيهَا فَاسْتَغْفِرُوهُ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ إِنَّ رَبِّي قَرِيبٌ مُجِيبٌ ) (هود: (۶۲) اور محمود کی طرف (ہم نے) ان کے بھائی صالح کو بھیجا تھا۔ اس نے (انہیں) کہا اے میری قوم تم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی بھی معبود نہیں۔ اُسی نے تمہیں زمین سے اُٹھایا (اور بلندی بخشی ) اور اُس میں تمہیں آباد کیا۔ اس لئے تم اس سے بخشش طلب کرو اور اس کی طرف کامل رجوع اختیار کرو۔ میرا رب یقیناً قریب ہے ( اور دعائیں) قبول کرنے والا ہے۔ حدود سے۔ تمام انبیاء کا فرض منصبی شروع سے اب تک یہی رہا ہے کہ بنی نوع انسان کو اپنے معبود حقیقی کی طرف توجہ دلائیں تاکہ وہ اپنے خالق و مالک اور معبود حقیقی کو بھول نہ جائیں۔ جس نے انہیں گوں ناگوں نعمتوں سے نوازا ہے۔ دنیا کی مملکتیں رعایا کی یاد دہانی کا انتظام یاد دہانی کا انتظام مختلف طریقوں سے کرتی ہیں، جن سے اُنہیں شاہ مملکت کا پاس رہتا ہے ! اور وہ سے نکلنے میں جھجکتی ہیں۔ رب الکائنات کی طرف سے بھی ویسا ہی انتظام انتظام موجود موجود ہے۔ انبیاء انبیاء کو کو مذاکر کہا گیا ہے۔ انسان جلدی بھول جاتا ہے اور وہ یاد دہانی کا بڑا ہی محتاج ہے۔ جس کی وجہ سے انبیاء کی بعثت کا سلسلہ قائم و دائم ہے۔ ہفتم : نَكِرَهُمْ وَأَنْكَرَهُمْ وَاسْتَنْكَرَهُمْ وَاحِدٌ: نَکرَ، أَنْكَرَ اور اِسْتَنْكَرَ بلحاظ معنی ایک ہی ہیں۔ گو ان کے صیغے مختلف ہیں اور ٹکر کے معنی ہیں شناخت نہ کیا ، انکار کیا ، او پرا سمجھا، برا منایا اور ناپسند کیا۔ انہی معنوں میں سورۃ ہود کی یہ آیت ہے: فَلَمَّا رَا أَيْدِيَهُمْ لَا تَصِلُ إِلَيْهِ نَكِرَهُمْ وَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً قَالُوا لَا تَخَفْ إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلى قَوْمِ لُوطٍ (هود: (اے) پس جب اُس نے اُن کے ہاتھوں کو دیکھا کہ اُس (کھانے) تک نہیں پہنچتے تو (اُس نے ) اُن کے (اس) فعل کو غیر معمولی سمجھا۔ اور اس (فعل) سے خطرہ محسوس کیا۔ (اس پر) اُنہوں نے کہا (کہ) تو خوف نہ کر، ہمیں تو لوط کی قوم کی طرف بھیجا گیا ہے۔ اور یہ آیت بھی : وَ الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ يَفْرَحُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَ مِنَ الْأَحْزَابِ مَنْ يُنْكِرُ بَعْضَهُ قُلْ إِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللَّهَ وَلَا أُشْرِكَ بِهِ إِلَيْهِ ادْعُوا وَ إِلَيْهِ مَابِ (الرعد: ۳۷) اور وہ جنہیں ہم نے کتاب دی ہے خوش ہوتے ہیں اُن باتوں سے جو تیری طرف نازل کی گئی ہیں اور مختلف گروہوں سے وہ بھی ہیں جو اُس کی بعض باتوں کا انکار کرتے ہیں۔ تم کہو کہ میں صرف یہی حکم دیا گیا ہوں کہ اللہ کی عبادت کروں اور اُس کا کوئی شریک نہ ٹھہراؤں ۔ اس کی طرف میں بلاتا ہوں اور اسی کی طرف میرا رجوع ہے۔ نیز یہ آیت اَمْ لَمْ يَعْرِفُوا رَسُولَهُمْ فَهُمْ لَهُ مُنْكِرُونَ أَمْ يَقُولُونَ بِهِ جِنَّةٌ بَلْ جَاءَهُمْ بِالْحَقِّ وَ أَكْثَرُهُمْ لِلْحَقِّ كَرِهُونَ (المؤمنون: ۷۰ ، اے) (اور ) کیا اُنہوں نے اپنے رسول کو نہیں پہچانا جس کی وجہ سے وہ اُس کا انکار کر رہے ہیں۔ کیا وہ کہتے ہیں کہ اس کو جنون ہے۔ (مگر ایسی بات نہیں) بلکہ وہ اُن کے پاس حق لے کر آیا ہے اور اُن میں سے اکثر لوگ حق کو ناپسند کرتے ہیں اور یہ آیت بھی : وَيُرِيكُمْ أَيْتِهِ فَأَيِّ أَيْتِ اللَّهِ