صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 408
صحیح البخاری جلد ۱۰ ۴۰۸ ۶۵ - كتاب التفسير / هود دے دیتے ہیں۔ گویا ہاتھ پاؤں اُنکے بندھ گئے ہیں، کچھ نہیں کر سکتے ۔ کہتے ہیں: عَصَبَ يَوْمُنَا يَعْصِبُ عَصَبًا أَي اشْتَدَّ - يَوْم سے مراد معرکہ حرب ہے کیونکہ وہ بہت سخت ہے۔ (فتح الباری جزء ۸ صفحه ۴۴۲) مذکورہ بالا الفاظ سے اشارہ اس آیت کی طرف ہے : وَ لَمَّا جَاءَتْ رُسُلُنَا لُوْطًا سِي بِهِمْ وَضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَ قَالَ هُذَا يَوْمٌ عَصِیبٌ (هود: ۷۸) اور جب ہمارے فرستادے لوط کے پاس آئے تو ان کی وجہ سے اُسے غم ہوا اور اس نے دل میں تنگی محسوس کی اور کہا آج کا دن (بہت) سخت معلوم ہوتا ہے۔ يَوْم عَصِیب سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ قوم لوط دو ہے کہ قوم لوط دونوں قسم کی سزاؤں سے تباہ ہوئی۔ عنا اسے تباہ ہوئی۔ عَذَابٌ صَيْحَة سے جو شدید اور اچانک حملہ پر دلالت کرتا ہے اور زلزلے سے بھی، جیسا کہ سورۃ الحجر کی شرح میں زیر لفظ الصَّيْحَةُ اس کا ذکر آئے گا۔ لا جرم کے معنی ہیں بلی یعنی ہاں ضرور۔ یہ معنی بھی بواسطہ مذکورہ بالا سند حضرت ابن عباس ہی سے مروی ہیں۔ طبری کا قول ہے۔ جرم کے معنی دراصل ارتکاب جرم کے ہیں۔ پھر فقرہ لا جرم کثرت سے لا بُدَّ کے معنوں میں استعمال ہونے لگا۔ یعنی اس سے چارہ نہیں یا ضرور ایسا ہی ہو گا۔ تا کوئی گناہ کا ارتکاب نہ ہو یا الزام نہ آئے۔ جیسا کہ کہتے ہیں: لَا جَرَمَ أَنَّكَ ذَاهِبٌ ضرور آپ جائیں گے تاکسی قسم کا الزام عائد نہ ہو اور بمعنی حق بھی استعمال ہوتا ہے۔ یعنی سچ سچ جیسے کہتے ہیں۔ لا جَرَمَ لَتَقُومَن یعنی آپ سچ سچ ضرور کھڑے ہوں ( فتح الباری جزء ۸ صفحہ ۴۴۲) لفظ لا جرم سے یہ آیت مراد ہے : لَا جَرَمَ أَنَّهُمْ فِي الْآخِرَةِ هُمُ الْأَخْسَرُونَ (هود: ۲۳) مقطعی (بات) ہے کہ آخرت میں وہی (سب سے) زیادہ گھاٹا پانے والے ہوں گے۔ وَفَارَ التَّنُّورُ : التَّنُّور کے معنی ہیں چشمے ۔ یعنی پانی کے چشمے ۔ التنور کے معنی ہیں سطح زمین۔ چشمے۔ فار کے معنی ہیں پھوٹ پڑے۔ علم پڑے۔ عکرمہ نے کہا: وحاق کے معنی ہیں اور وہ اترا۔ اس کا مضارع يُحِیقُ ہے یعنی وہ نازل ہوتا ہے۔ ابو عبیدہ نے اللہ تعالیٰ کے قول وحاق بھم کی یہ شرح کی ہے کہ ان پر عذاب نازل ہوا اور انہیں ملا۔ ( فتح الباری جزء ۸ صفحہ ۴۴۲) اس لفظ سے یہ آیت مراد ہے: و وب : وَلَئِنْ أَخَّرْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ إِلَى أُمَّةٍ مَعْدُودَةٍ لَيَقُولُنَ مَا يَحْبِسُهُ أَلَا يَوْمَ يَأْتِيهِمْ لَيْسَ مَصْرُوفًا عَنْهُمْ وَحَاقَ بِهِمْ بِهِمْ مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ (هود: اور ۹) یہ (بھی) قطعی امر ہے کہ اگر ہم اس عذاب کو ایک اندازہ کی ہوئی مدت تک اُن سے پیچھے ہٹائے رکھیں تو وہ ضرور کہیں گے (کہ ) کون سی بات اسے روک رہی ہے۔ سنو ! جس وقت وہ اُن پر آئے گا تو ان سے ہٹایا نہیں جائے گا اور جس عذاب پر وہ ہنسی کرتے تھے وہ انہیں گھیر لے گا۔ فقرہ حاق بھم کے وہی معنی ہیں جو اُحِیطَ بھر کے ہیں یعنی ایسی ہلاکت ہو گی کہ بچنے کی کوئی راہ نہیں ملے گی۔ يَئُوس: لفظ يَئِسْتُ سے ہے یہ صیغہ مبالغہ فَعُول کے وزن پر ہے۔ جس کے معنی ہیں غایت درجہ ناامید۔ اس سے اگلی آیت مراد ہے : وَلَئِنْ آذَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَةً ثُمَّ نَزَعْنَهَا مِنْهُ إِنَّهُ لَيَتُوسُ كَفُورُ (هود: ۱۰) اور اگر ہم انسان کو اپنی طرف سے (کسی قسم کی ) رحمت ( کا مزا چکھائیں (اور) پھر ہم اس سے اُسے ہٹالیں تو وہ بہت ہی ناامید ( اور ) منکر احسان ہو جاتا ہے۔