صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 389 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 389

صحیح البخاری جلد ۱۰ ۶۵ - كتاب التفسير / براءة صدق و اخلاص ایمان کا ثبوت دیا تو وہ معاف کئے گئے۔ایسے ہی اُن لوگوں کا بھی حال ہے جن کی نسبت مذکورہ بالا رویا دکھائی گئی ہے۔تعزیر کا مقصد دراصل اصلاح و تزکیہ نفس ہے۔روایت زیر باب کے آخر میں جس آیت کا حوالہ دیا گیا ہے یہ ہے: يَعْتَذِرُونَ إِلَيْكُمْ إِذَا رَجَعْتُم إِلَيْهِمْ قُلْ لا تَعْتَذِرُوا لَنْ نُؤْمِنَ لَكُمْ قَدْ نَبَّانَا اللهُ مِنْ أَخْبَارِكُمْ ، وَسَيَرَى اللهُ عَمَلَكُمْ وَرَسُولُهُ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَى عَلِهِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَيْنَيْنَكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (التوبة: ۹۴) جب تم جنگ سے اُن کی طرف واپس لوٹ کر آتے ہو تو وہ تمہارے پاس آکر ( قسم قسم کے عذر کرتے ہیں تو ان سے کہہ دے کہ عذر نہ کرو۔ہم (تمہارے عذروں کو) ہرگز تسلیم نہیں کریں گے۔اللہ نے تمہارے حالات سے ہم کو خبر دے دی ہے اور اللہ اور اس کا رسول تمہارے عملوں کو بھانپتے رہیں گے پھر تم حاضر و غائب کو جاننے والے خدا کے حضور لوٹائے جاؤ گے۔پس وہ تمہارے عملوں کی حقیقت سے تم کو خبر دار کرے گا۔باب ۱۹ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ (التوبة: ١١٩) (اللہ تعالیٰ کا فرمانا: ) اے وہ جو ایمان لائے ہو اللہ کو سپر بناؤ اور صادقوں کے ساتھ ہو جاؤ ٤٦٧٨: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ :۴۶۷۸ يحي بن بکیر نے ہم سے بیان کیا۔لیث حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلِ عَنْ ابْنِ ( بن سعد) نے ہمیں بتایا۔انہوں نے عقیل سے، شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْن عَبْدِ عقیل نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے اللهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكِ أَنَّ عَبْدَ الله عبد الرحمن بن عبد اللہ بن کعب بن مالک سے روایت کی کہ عبد اللہ بن کعب بن مالک نے کہا: كَعْبِ بْن مَالِكِ وَكَانَ قَائِدَ كَعْبِ اور وہ حضرت کعب بن مالک کو (بوجہ نابینائی بْن مَالِكٍ قَالَ سَمِعْتُ كَعْبَ بْنَ مَالِكِ يُحَدِّثُ حِينَ تَخَلَّفَ عَنْ قِصَّةِ کے پکڑ کر لے جایا کرتے تھے کہ میں نے حضرت کعب بن مالک سے سنا وہ واقعہ تبوک سے تَبُوكَ فَوَاللَّهِ مَا أَعْلَمُ أَحَدًا أَبْلَاهُ اللَّهُ متعلق جبکہ وہ پیچھے رہ گئے تھے بیان کرتے تھے فِي صِدْقِ الْحَدِيثِ أَحْسَنَ مِمَّا کہ اللہ کی قسم! میں کسی کو نہیں جانتا کہ اللہ نے أَبْلَانِي مَا تَعَمَّدْتُ مُنْذُ ذَكَرْتُ ذَلِكَ اس کو سچ بیان کرنے کی وجہ سے اس خوبی سے لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آزمایا ہو جیسا کہ اس نے مجھے آزمایا۔جب سے إِلَى يَوْمِي هَذَا كَذِبًا وَأَنْزَلَ اللهُ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ واقعہ