صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 381
صحیح البخاری جلد ۱۰ ۳۸۱ ۶۵ - كتاب التفسير / براءة إِذَا انْقَلَبْتُمْ إِلَيْهِمُ إِلَى الْفَسِقِينَ۔ نازل ہوئی: جب تم ان کی طرف لوٹو گے تو وہ (التوبة: ٩٥ ، ٩٦) تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھائیں گے تا تم ان سے در گذر کرو (سو ہم بھی تم سے کہتے ہیں کہ ان سے در گزر ہی کرو کیونکہ وہ گندے ہیں اور ان کا ٹھکانہ ان کے اعمال کے بدلہ میں پہلے ہی سے جہنم مقرر ہو چکا ہے وہ تمہارے سامنے قسمیں کھائیں گے کہ تم ان سے راضی ہو جاؤ پس اگر تم ان سے راضی بھی ہو جاؤ تو اللہ اطاعت سے نکل جانے والے لوگوں سے راضی نہیں ہو گا۔ أطرافه : ۲۷٥٧، ۲۹۴۷، ۲۹۴۸ ، ۲۹۴۹ ، ۲۹۵۰، ۳۰۸۸ ، ۳٥٥٦ ، ۳۸۸۹، 3951، 4418، ٤٦٧٦، ٤٦٧٧، ٤٦٧٨، ٦٢٥٥ ، ٦٦٩٠، ٧٢٢٥ باب يَحْلِفُونَ لَكُمْ لِتَرْضَوا عَنْهُمْ فَإِنْ تَرْضَوْا عَنْهُمْ إِلَى قَوْلِهِ الْفَسِقِينَ (التوبة : (٩٦) وہ تمہارے سامنے قسمیں کھائیں گے کہ تم اُن سے راضی ہو جاؤ پس اگر تم اُن سے راضی بھی ہو جاؤ تو اللہ اطاعت سے نکل جانے والے لوگوں سے راضی نہیں ہو گا۔ تشريح : سَيَحْلِفُونَ بِاللَّهِ ۔۔۔ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَرْضَى عَنِ الْقَوْمِ الْفَسِقِينَ : پوری آیت یہ ہے سَيَحْلِفُونَ بِاللهِ لَكُمْ إِذَا انْقَلَبْتُمْ إِلَيْهِمْ لِتُعْرِضُوا عَنْهُمْ فَأَعْرِضُوا عَنْهُمْ إِنَّهُمُ رِجْسٌ وَمَا وَلَهُمْ جَهَنَّمُ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ ) ا يَكْسِبُونَ ) يَحْلِفُونَ لَكُمْ لِتَرْضَوا عَنْهُمْ فَإِنْ تَرْضُوا عَنْهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَرْضَى عَنِ الْقَوْمِ الْفَسِقِينَ (التوبة: ۹۵ (۹۶) جب تم اُن کی طرف لوٹو گے تو وہ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھائیں گے تا تم اُن سے در گزر کرو۔ سو ان سے درگزر ہی کرو کیونکہ وہ ناپاک ہیں اور اُن کا ٹھکانہ جہنم ہے۔ جو اُن کے کیے کا بدلہ ہے۔ وہ تمہارے لئے قسمیں کھائیں گے تا کہ تم ان سے راضی ہو جاؤ۔ پس اگر تم اُن سے راضی بھی ہو جاؤ تو اللہ تعالیٰ فاسق قوم ( نا فرمان قوم ) سے قطع راضی نہیں ہو گا۔ امام ابن حجر نے مجاہد سے بسند ابن ابی نجیح نقل کیا ہے کہ یہ آیت منافقوں کے بارہ میں نازل ہوئی ہے جو الْقَوْمِ الْفَسِقِينَ اور سیاق و سباق سے ظاہر ہے الْأَعْرَابُ أَشَدُّ كُفْرًا وَ نِفَاقًا وَ أَجْدَرُ أَلَّا يَعْلَمُوا حُدُودَ مَا أَنْزَلَ اللهُ عَلَى رَسُولِهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ) ( التوبة: (۹۷) بادیہ نشین عرب کفر اور نفاق میں سب سے بڑھے ہوئے