صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 360 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 360

صحیح البخاری جلد ۱۰ hd ۶۵ - كتاب التفسير / براءة أَحَدُهُمْ شَيْخٌ كَبِيرٌ لَوْ شَرِبَ الْمَاءَ ہمارے چیدہ چیدہ مال چرالے جاتے ہیں۔ حضرت الْبَارِدَ لَمَا وَجَدَ بَرْدَهُ۔ حذیفہ نے کہا: یہی لوگ احکام الہی کی نافرمانی کرنے والے ہیں۔ ہاں ان میں سے سوائے چار شخصوں کے کوئی باقی نہیں رہا۔ اُن میں سے ایک بہت بوڑھا شخص ہے جو اگر ٹھنڈا پانی پیئے تو اس أطرافه: ١٤٠٣، ٤٥٦٥ ٦٩٥٧- کی ٹھنڈک محسوس نہ کرے۔ تشريح : فَقَاتِلُوا أَئِمَّةَ الْكُفْرِ إِنَّهُمْ لَا أَيْمَانَ لَهُمْ : جمہور کی قراءت ایمان سے ہے، جو یمین کی مفرد ہے، یعنی عہد ۔ لَا أَيْمَان لَهُم کفر کے سرغنوں کا کوئی عہد نہیں۔ یعنی وہ اپنے عہدوں کو پورا نہیں کرتے۔ شاذ قراءت ایمان بھی ہے۔ (فتح الباری جزء ۸ صفحہ ۴۰۹) مگر جمہور کی روایت ہی درست ہے۔ کیونکہ کفار سے ایمان کی نفی بلا ضرورت ہے۔ صا روایت زیر باب میں اعرابی ( بدوی) کے استضار سے ظاہر ہے کہ معاہدہ کے ہوتے ہوئے کفار قتل و غارت سے باز نہیں آتے تھے جس سے معنونہ آیت کے مضمون کی تصدیق ہوتی ہے۔ امام ابن حجر نے بدوی سائل اور چار باقی ماندہ منافقوں کے ناموں سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور بتایا ہے کہ آئمۃ الکفر میں سے ابو جہل اور عقبہ بن ربیعہ تو بدر کے موقع پر ر مارے مارے گئے گئے تھے تھے اور ا ابو سفیان اور سہیل بن عمرو نے ، آخر آخر میں میں اسلام اسلام قبول کر لیا تھا ( (فتح) فتح الباری جزء ۸ صفحہ ۴۱۰) إِنَّكُمْ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ : اصحاب، منادی یا بدل ہونے کی وجہ وجہ سے منصوب ہے اور اس اس ۔ کے یہ معنی ہیں کہ تم جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی ہو یا اے محمد کے ساتھیو ! أَحَدُهُمْ شَيْخٌ كَبِيرٌ ۔۔۔ یعنی ان میں سے ایک پیر فرتوت ہے مگر ڈاکہ زنی سے باز نہیں آتا۔ یہ حال تھا اُن سرغنوں کا۔ اس بوڑھے کے متعلق بتایا گیا ہے کہ کھانے پینے کے ذائقہ کی وہ حس ہی نہیں رکھتا تھا۔ ٹھنڈک محسوس نہ ہونے کا یہی مفہوم ہے۔ اس کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔ ( فتح الباری جزء ۸ صفحہ ۴۱۰) - بَاب ٦ : وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبَشِّرُهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ( التوبة : ٣٤) (اللہ تعالیٰ کا فرمانا: ) اور وہ لوگ جو کہ سونا اور چاندی اکٹھا کر کے محفوظ رکھتے ہیں اور اُن کو اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے انہیں دردناک سزا کی بشارت دے ٤٦٥٩ : حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ ۴۶۵۹: حکم بن نافع نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب