صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 351 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 351

صحيح البخاری جلد ۱۰ ۳۵۱ ۶۵ - كتاب التفسير / براءة بستیاں ہیں۔ سورۃ النجم آیت نمبر ۵۴ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَالْمُؤْتَفِكَةَ اَهْوى (النجم : ۵۴) یہاں اس آیت کا حوالہ دیا گیا ہے۔ یعنی الٹائی ہوئی بستیاں جنہیں گڑھے میں ڈال دیا۔ 11) عَدْب کے معنی ہیں خُلد یعنی ہمیشہ رہنا۔ کہتے ہیں عَدَنْتُ بِأَرْضِ ۔ میں نے زمین میں قیام کیا۔ زمین سے مراد علاقہ ہے۔ اسی لفظ عدن سے معْدِن مشتق ہے۔ کہتے ہیں : هو فِي مَعْدِنِ صِدْقٍ : فِي مَنْبَتِ صدق یعنی عمدہ گھرانے میں تربیت یافتہ ۔ فرماتا ہے : وَعَدَ اللهُ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خَلِدِينَ فِيهَا وَمَسْكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنْتِ عَدْنٍ وَ رِضْوَانٌ مِنَ اللهِ أَكْبَرُ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ) ( التوبة : ۷۲) اللہ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے ایسی جنات کے وعدے کئے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔ وہ اُن میں ہمیشہ رہیں گے اور ہمیشہ رہنے والی جنتوں میں پاک رہائش گاہوں کا بھی وعدہ کیا ہے اور مزید براں اللہ تعالیٰ کی رضا مندی سب سے بڑا انعام ہے (جو انہیں ملے گا) اور اس کا ملنا بہت ہی بڑی کامیابی ہے۔ (۱۲) الخَوَالِف جمع خَالِف کی ہے۔ اس کے معنی ہیں جانشین ۔ خَالِفَةُ اس کی مؤنث ہے۔ دونوں کی جمع خَوَالِفُ ہے۔ یعنی پیچھے بیٹھے رہنے والے مرد یا عورتیں دونوں مراد ہیں۔ انہی معنوں میں اللہ تعالیٰ کا یہ قول ہے : وَمَا انْفَقْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ (سبا: ۴۰) اور جو کچھ بھی تم خرچ کرو، وہ اس کا نتیجہ ضرور نکالے گا۔ اور سورة الشعراء میں فِي الْغَبِرِينَ (الشعراء: ۱۷۲) انہی معنوں میں آیا ہوا ہے۔ یعنی ہم نے لوط اور اس کے سب اہل کو نجات دی۔ سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہنے والی تھی۔ فقرہ فی الغبرین سے اس طرف اشارہ ہے کہ خَوَالِف سے بھی مراد نہ شامل ہونے والے لوگ ہیں۔ لفظ خَوَالِف سورہ توبہ کی آیت ۸۷ اور ۹۳ میں آیا ہے۔ جہاں شریک جہاد نہ ہونے وا نے والوں کی نسبت و نسبت دو دفعہ فرمایا : رَضُوا بِأَنْ يَكُونُوا مَعَ الْخَوَالِفِ وَ طُبعَ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ ) (التوبة: ۸۷) وہ اس بات پر خوش ہیں کہ پیچھے بیٹھے رہنے والوں میں شامل ہو جائیں اور اُن کے دلوں پر مہر کر دی گئی ہے۔ پس وہ (اپنے بد اعمال کی وجہ سے ) نہیں سمجھتے اور فرماتا ہے : إِنَّمَا السَّبِيلُ عَلَى الَّذِينَ يَسْتَأْذِنُونَكَ وَهُمْ اغْنِيَاءُ رَضُوا بِأَنْ يَكُونُوا مَعَ الْخَ يَكُونُوا مَعَ الْخَوَالِفِ وَ طَبَعَ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ (التوبة: ٩٣) الزام صرف أن لوگوں پر ہے جو اس حالت میں تجھ سے اجازت مانگتے ہیں کہ وہ مال دار ہیں۔ وہ پیچھے بیٹھ رہنے والے لوگوں کے ساتھ بیٹھ رہنے پر راضی ہو گئے اور اللہ نے اُن کے دلوں پر مہر کر دی ہے مگر وہ نہیں جانتے۔ زیر تشریح لفظ الخوالف جمع کے صیغے میں ہی استعمال ہوتا ہے، جیسے فارس کی جمع فَوَارِس (آسپ سوار ) هَالِك کی جمع هَوَالِك ( ہلاک شدگان)، شَاهِقُ کی شَوَاهِقُ (بلند چوٹیاں)، ناکس کی جمع نواکس (سرنگوں) دَاجِن کی دَوَاجِنُ (گھریلو جانور) مفرد کے آخر میں 8 زائد کرنے سے یہ صیغہ مبالغہ ہو گا جیسے خَالِفَہ کہتے ہیں: رَجُلٌ خَالِفَةٌ لَا خَيْرَ فِيهِ - ایسا شخص جس میں کوئی بھلائی نہ ہو۔ جیسے خَيْرٌ سے خَيْرَاتٌ ہے بمعنی فَوَاضِلُ یعنی ممتاز اور چنیدہ لوگ۔ ( فتح الباری جزء ۸ صفحه ۴۰۰) ۱۳) مُرْجَوْنَ کے معنی ہیں مُؤَخَّرُونَ یعنی وہ لوگ جن کا فیصلہ ملتوی کیا گیا ہے۔ فرماتا ہے: وَآخَرُونَ