صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 294 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 294

صحیح البخاری جلد ۱۰ ۲۹۴ ۶۵- کتاب التفسير / الأنعام حرام قرار دیے گئے ہیں۔ اسی طرح مشرکین کی خود ساختہ حرام و حلال کی پابندی بھی اسلام نے ملحوظ نہیں رکھی۔ مذکورہ بالا حکم حرمت کے تعلق میں اضطراری صورت کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، بشرطیکہ خواہش نفس نہ ہو اور حد سے تجاوز نہ کیا جائے۔ یعنی اتنا کھایا پیا جائے جس سے جان بچ سکتی ہو اور شریعت موسوی میں جس مخصوص و عارضی حرمت کا معنونہ آیت میں حوالہ دیا گیا ہے اس کا ذکر کتاب اخبار باب ۳، ۴ میں ملاحظہ ہو۔ ان میں سلامتی اور خطا کی مخصوص قربانیوں کا طریق بیان ہوا ہے کہ گائے بیل وغیرہ جو گھر دار جانور ہیں ان میں سے کسی کو کاہن بطور سوختنی قربانی کے چڑھائے خواہ وہ نر ہو یا مادہ۔ وہ بے عیب ہونی چاہئیں اور انتڑیوں وغیرہ سے لپٹی ہوئی ان کی چر بیاں جدا کر کے جلائی جائیں۔ قربانی کے ناموں سلامتی کی قربانی اور خطا کی قربانی اور اخبار باب ۴ : ۲۶ سے ظاہر ہے کہ یہ قربانیاں بطور كفارة معصیت و سرستی ہیں۔ اسی سرکشی ہیں۔ اسی طرف آیت ذَلِكَ جَزَيْنَهُم بِي ببَغْيِهِمْ (الأنعام: ۱۴۷) اشاره ۱۴۷) اشارہ کرتی ہے۔ امام بخاری نے یہ باب قائم کر کے سابقہ باب کی آیت سے جو غلط مفہوم سمجھا گیا تھا اسے ایک معین مثال سے واضح کیا ہے۔ جس سے ظاہر ہے کہ شریعت اسلامیہ میں احکام کی بنیاد بالکل الگ ہے۔ پوری آیت یہ ہے: وَعَلَی الَّذِينَ هَادُوا حَرَّمْنَا كُلَّ ذِي ظُفُرٍ وَ مِنَ الْبَقَرِ وَالْغَنَمِ حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ شُحُومَهُمَا إِلَّا مَا حَمَلَتْ ظُهُورُهُمَا أَوِ الْحَوَايَا أَوْ مَا اخْتَلَطَ بِعَظْمٍ ذَلِكَ جَزَيْنَهُم بِبَغْيِهِمْ وَإِنَّا لَصَدِقُونَ (الأنعام : (۱۴۷) اور جو لوگ یہودی ہیں ہم نے اُن پر ہر اک ناخن والا جانور حرام کر دیا تھا اور گائے (بیل) اور بھیٹر ( بکری) میں سے ہم نے ان پر ان دونوں کی چربیاں باستثناء اس (چربی) کے جو ان کی پیٹھوں یا انتڑیوں پر ہو یا جو ہڈی سے ملی ہوئی ہو حرام کر دی تھیں۔ یہ ہم نے انہیں اُن کی نافرمانی کی وجہ سے سزادی تھی اور ہم یقینا سچے ہیں۔ عنوان باب میں بعض الفاظ کی شرح ہے جو حسب ذیل ہے: كُلَّ ذِي ظُفُرِ : یعنی کھر دار جانور ، ان میں اونٹ اور شتر مرغ بھی شامل ہیں۔ الحوايا : یعنی وہ انتڑیاں جن میں مینگنیاں ہوتی ہیں۔ هَادُوا : کے معنی ہیں یہودی ہوئے اور ھدنا کے معنی ہیں ہم نے رجوع کیا۔ توبہ کے معنوں میں لفظ هدنا سورۃ الاعراف کی آیت ۱۵۷ میں آیا ہے : وَاكْتُبُ لَنَا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ إِنَّا هُدُنَا إِلَيْكَ اور تو ہمارے لیے اس دنیا میں بھی نیکی لکھ اور آخری زندگی میں بھی ( نیکی لکھ ) ہم تو تیری طرف آگئے ہیں۔ سورہ اعراف آیت نمبر ۱۵۶ میں زلزلہ طور کے واقعہ کا ذکر ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام ڈرے کہ کہیں یہ قوم کی گوسالہ پرستی اور معصیت حکم کی سزا کا پیش خیمہ نہ ہو اور آپ نے جناب الہی میں دعا کی اور قبولیت دعا کے تعلق میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری رحمت وسیع ہے جو مومن و کافر پر بھی شامل ہوتی ہے لیکن متقیوں اور اعمال صالحہ بجالانے والوں کے لیے تو لازم ہوتی ہے۔ الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِيَّ الأهى الَّذِي يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّوْرَيَةِ وَ الْإِنْجِيلِ يَا مُرُهُم بِال بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهُهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبِيثَ وَيَضَعُ عَنْهُمْ ا ترجمه حضرت خلیفة المسیح الرابع : " ہم نے انہیں ان کی بغاوت کی یہ جزا دی۔“