صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 9
صحيح البخاری جلد ۱۰ ۹ ۶۵ - کتاب التفسير / الفاتحة بَاب ۲ : غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (الفاتحة : ٧) جن پر غضب نہیں کیا گیا اور جو گمراہ نہیں ہوئے ٤٤٧٥ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ :۴۴۷۵: عبد اللہ بن یوسف (تنیسی) نے ہم سے أَخْبَرَنَا مَالِكَ عَنْ سُمَةٍ عَنْ أَبِي بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔انہوں نے کئی صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ سے ، کئی نے ابو صالح (ذکوان) سے، ابو صالح أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت قَالَ إِذَا قَالَ الْإِمَامُ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (الفاتحة: ٧) فَقُولُوا امام غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ کہے تو تم آمِيْنَ فَمَنْ وَّافَقَ قَوْلُهُ قَوْلَ الْمَلَائِكَةِ آمین کہو۔جس کا قول (آمین) ملائکہ کے قول (آمین) کے موافق ہو گیا تو جو اُس کے گناہ پہلے غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ۔طرفه ۷۸۲ ہو چکے ہیں، اُن کی پردہ پوشی کر کے اُس سے در گزر کی جائے گی۔تشريح: غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالين: آمنین کے معنی ہیں الہی قبول فرمایا، ایسا ہی ہو۔- آمین دعا ہے، جو امام بھی کر سکتا ہے اور مقتدی بھی۔صحابہ اس کو ضروری سمجھتے تھے اور اس کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد بھی ہے، جس کی تعمیل ضروری ہے۔(اس تعلق میں دیکھئے کتاب الأذان، باب ۱۱۱ تا ۱۱۳) جب بندہ الحاح و زاری اور دل کی بے قراری کے ساتھ دعا کرتا ہے تو اس کی آمین کو شرف قبولیت بخشا جاتا ہے اور جو نبی اللہ تعالیٰ کے حضور دعا قبول ہوتی ہے تو معا مشیت ایزدی ملا نگہ پر اپنا پر تو ڈالتی ہے اور پھر ملکی تحریکوں کے تحت تمام متعلقہ اسباب کا رُخ مقصد دعا کی طرف پھر جاتا ہے۔اس کے خاص فضل سے انسان کی معنویات میں انقلاب آنا شروع ہو جاتا ہے۔جس کا پہلا اثر یہ ہوتا ہے کہ سابقہ گناہوں کے اثرات مٹا دیئے جاتے ہیں اور میلان گناہ کے سامنے ایک اور روک پیدا ہو جاتی ہے جس سے وہ یکسو ہو کر نیکی کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے۔یہ حقیقت ہے لفظ مغفرت کی اور ملائکہ کے آمین کہنے اور نمازیوں کی آمین کے اُن کی آمین سے موافق ہو جانے کی۔اس ضمن میں کتاب بدء الخلق باب نمبر ۶،۵ بھی دیکھئے ، جہاں مشیت الہی کے جبرائیلی انعکاس کی بحث کی گئی ہے۔