صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 8 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 8

صحیح البخاری جلد ۱۰ A ۶۵ - کتاب التفسير / الفاتحة اس کا مفصل بیان ہے اور اس کے ان صفات سے فیضیاب ہونے یا محروم رہنے کی حالت میں جو نیک و بد نتائج جزا و سزا کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں، دنیا میں یا آخرت میں ، وہ قرآن مجید میں واضح کئے گئے ہیں۔ یہی تینوں باتیں سورۃ فاتحہ میں مجملاً مذکور ہیں۔ اس لئے وہ قرآن مجید کے لئے اُله الْكِتَاب ٹھہری اور اسلامی عبادت کا ضروری حصہ قرار دی گئی کہ اس کے بغیر نماز نہیں۔ امام ابن حجر نے سورہ فاتحہ کے نام الكَنْز، الْوَافِيَة ، الشَّافِيَة ، الْكَافِيَة، سُوْرَةُ الْحَمْد ، الْحَمْدُ لله، سُورَةُ الصَّلَاةَ، سُورَةُ الشَّفَاء، سُورَةُ الأَسَاس، سُورَةُ الشُّكْر اور سُورَةُ الدُّعَا بھی بیان کئے ہیں۔ ( فتح الباری جزء ۸ صفحہ ۱۹۲) یہ نام وصفی ہیں۔ کسی صحابی نے سورۃ فاتحہ پڑھ کر ایک شخص کے درد کا علاج کیا، اس لئے سورۃ فاتحہ کی برکت نمایاں کرنے کی غرض سے اس کا نام سورة الشفاء رکھا گیا۔ امام بخاری نے ایسی غیر مستند روایتیں نظر انداز کر دی ہیں۔ ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ : اس آیت میں دین کے معنی مذہب یا طریق نہیں بلکہ محاسبہ و مجازاۃ ہیں۔ یعنی نیکی بدی کا بدلہ۔ یہ تشریح بھی ابو عبیدہ ہی کی ہے۔ لے اور مجاہد کی جس تفسیر کا حوالہ دیا گیا ہے ، وہ حاکم نے بعض صحابہ سے نقل کی ہے۔ کے مذکورہ بالا تفسیر کا حوالہ اس لئے دیا گیا ہے کہ لفظ دین کے ہے کہ لفظ دین کے کئی معانی ہیں۔ مثلاً عادت، عمل، حکم، حالت، خلق، اطاعت، غلبه ، ملت ، شریعت، تقویٰ، سیاست و غیرہ جن کا امام ابن حجر نے ذکر کیا ہے۔ ( فتح الباری جزء ۸ صفحه ۱۹۶) هي السَّبْعُ الْمَثَانِي: باب کے تحت جو روایت نقل کی گئی ہے اس سے واضح طور پر معلوم ہو جاتا ہے کہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورۃ فاتحہ ہی کا حصہ ہے، اس سے الگ نہیں۔ اسے شامل کر کے اس کی سات آیتیں ہوتی ہیں۔ السبع المثاني سورۂ فاتحہ کا نام ہے اور اس کے معنی ہیں سات آیتیں جو بار بار دہرائی جائیں۔ مثانی آلہ ساز، سارنگی یا بربط وغیرہ کی کنجیاں جن سے آواز میں زیر و بم پیدا کیا جاتا ہے اور سرور کے مختلف نغمے حاصل ہوتے ہیں، کو بھی کہتے ہیں۔ بِسْجِدِ اللہ کی آیت شامل کرنے سے ہی سات آیتیں ہوتی ہیں۔ اس لئے اس کا اور دوسری سورتوں کا یہ حصہ ہے، ان سے الگ آیت نہیں، جیسا کہ بعض کا خیال ہے۔ مذکورہ بالا ارشادِ نبوی میں قرآن مجید کی یہ آیت مد نظر ہے : وَلَقَدْ أَتَيْنَكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ ( الحجر : ٨٨) روایت نمبر ۴۴۷۴ سے ظاہر ہے کہ السَّبْعُ الْمَثَانِي سورۂ فاتحہ کا دوسرا نام ہے اور تقابل سے ظاہر ہے کہ سورہ فاتحہ کی سات آیات اور قرآنِ عظیم بلحاظ اہمیت مطالب برابر ہیں۔ ا۔ (مجاز القرآن لأبي عبيدة، أم الكتاب سورة الفاتحة، جزء اول صفحه (۲۳) (المستدرك على الصحيحين للحاكم، كتاب التفسير ، تفسير سورة الفاتحة، جزء ۲ صفحه ۲۸۴) ترجمه از تفسیر صغیر: ”اور ہم نے یقیناً تجھے سات دہرائی جانے والی ( آیات) اور ( بہت بڑی ) عظمت والا قرآن دیا ہے۔“