صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 278 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 278

صحیح البخاری جلد ۱۰ ۲۷۸ ۶۵ - کتاب التفسير الأنعام دروازہ کھول دیں گے تو وہ مایوس ہو کر بیٹھ جائیں گے۔ یعنی اس سے بچنے کی راہیں بند دیکھ کر بالکل مایوس ہو جائیں گے۔ سرمدا سے سورۃ القصص کی آیت ۷۲ ، ۷۳ ۷۳ کی طرف ضمنا توجہ دلائی گئی ہے۔ فرماتا ہے : قُلْ اَرعَيْتُم اِن جَعَلَ اللهُ عَلَيْكُمُ الَّيْلَ سَرْمَدًا إلى يَوْمِ الْقِيمَةِ مَنْ الهُ غَيْرُ اللهِ يَأْتِيَكُمْ بِضِيَاءٍ أَفَلَا تَسْمَعُونَ ) قُلْ قُلْ أَرَعَيْتُمْ إِنْ جَعَلَ اللهُ عَلَيْكُمُ النَّهَارِ سَرْمَدًا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ مَنْ الهُ غَيْرُ اللهِ يَأْتِيَكُمْ بِلَيْلٍ تَسْكُنُونَ فِيهِ أَفَلَا تُبْصِرُونَ ترجمه : تو (ان سے) کہہ ، مجھے بتاؤ تو سہی اگر اللہ تمہارے لیے قیامت کے دن تک رات کو لمبا کر دے تو اللہ کے سوا اور کون ہے جو تمہارے پاس روشنی لائے گا کیا تم سنتے نہیں ؟ تو کہہ دے مجھے بتاؤ تو سہی کہ اگر اللہ دن کو قیامت کے دن تک تمہارے لیے لمبا کر دے تو اللہ کے سوا کونسا معبود ہے جو تمہارے پاس رات کو لے آئے۔ جس میں تم سکون پاؤ۔ کیا تم دیکھتے نہیں ؟ دوام استهوته سے مراد تین آیات ہیں: وَ ذَرِ الَّذِينَ اتَّخَذُوا دِينَهُمْ لَعِبًا وَ لَهْوًا وَ غَرَّتْهُمُ الْحَيُوةُ الدُّنْيَا وَ ذَكِّرْ بِهِ أَنْ تُبْسَلَ نَفْسٌ بِمَا كَسَبَتْ * لَيْسَ لَهَا مِنْ دُونِ اللهِ وَلِيٌّ وَلَا شَفِيعُ وَ إِنْ تَعْدِلُ كُلَّ عَدْلٍ لَّا يُؤْخَذُ مِنْهَا أُولَئِكَ الَّذِينَ أَبْسِلُوا بِمَا كَسَبُوا لَهُمْ شَرَابٌ مِنْ حَمِيمٍ وَ عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْفُرُونَ ، قُلْ أَنَدْعُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنْفَعُنَا وَلَا يَضُرُّنَا وَنُرَدُّ عَلَى أَعْقَابِنَا بَعْدَ إِذْ هَدْنَا اللهُ كَالَّذِي اسْتَهْوَتُهُ الشَّيْطِينُ فِي الْأَرْضِ حَيْرَانَ لَهُ أَصْحَبُ يَدْعُونَهُ إِلَى الْهُدَى ائْتِنَا قُلْ إِنَّ هُدَى اللهِ هُوَ الْهُدَى وَأُمِرْنَا لِمُسْلِمَ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ لا وَأَنْ أَقِيمُوا الصَّلوةَ وَاتَّقُوهُ وَهُوَ الَّذِي إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ (الأنعام: ۷۱، ۷۳،۷۲) اور تو اور تو ان لوگوں کو جنہوں نے اپنے دین کو مشغلہ اور کھیل بنا لیا ہے اور ورلی زندگی نے اُنہیں دھو کہ میں ڈالا ہوا ہے چھوڑ دے اور اس (کلام الہی) کے ذریعہ سے نصیحت کر۔ تا ( ایسا نہ ہو) کہ کسی جان کو اس کے کمائے ہوئے کے سبب سے اس طرح ہلاکت میں ڈال دیا جائے کہ خدا کے سوا اس کا نہ کوئی مددگار ہو اور نہ شفیع ہو ، اور اگر وہ ہر اک (قسم) کا بدلہ بھی دیں تو ان سے قبول نہ کیا جائے گا یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اُن کی کمائی کے سبب سے ہلاکت میں ڈال دیا جائے گا۔ اُنہیں ان کے کفر کے سبب سے پینے کو گرم پانی ( ملے گا) اور دردناک عذاب ہو گا۔ تو (ان سے) کہہ دے: کیا ہم اللہ کے سوا اسے پکاریں جو نہ ہمیں (کوئی) نفع دیتا ہے اور نہ ضرر دیتا ہے اور کیا اللہ کے ہدایت (دے) دینے کے بعد ہم اس (شخص) کی طرح اپنی ایڑیوں کے بل لوٹائے جائیں جسے سرکش (لوگ) زمین میں بہکا کر لے گئے ہوں۔ (اور وہ) حیران و پریشان) ہو رہا ہو۔ اس کے (کچھ) ساتھی تو ایسے ہیں جو اسے ( یہ کہتے ہوئے) پکارتے ہیں کہ ہمارے پاس آ، تا ہدایت پائے۔ تو (اُن کا فروں سے ) کہہ دے کہ یقینا اللہ کی ہدایت ہی اصل ہدایت ہے اور ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم سب جہانوں کے رب کی فرمانبرداری کریں اور یہ بھی ہدایت دی گئی ہے) کہ نمازوں کو باشرائط ادا کرو اور اُس (یعنی خدا) کو اپنی ڈھال بناؤ اور وہی ہے جس کی طرف تم اکٹھے کر کے لے جائے جاؤ گے ۔ تَمْتَرُونَ سے اس آیت کی طرف توجہ دلانا مقصود ہے : هُوَ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ طِينٍ ثُمَّ قَضَى أَجَلًا وَأَجَلٌ مُّسَمًّى عِنْدَهُ ثُمَّ أَنْتُمْ تَمْتَرُونَ (الأنعام : ۳) وہ خدا ہی ہے جس نے تم کو گیلی مٹی سے پیدا کیا ہے۔ پھر