صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 277
صحیح البخاری جلد ۱۰ ۲۷۷ ۶۵ - کتاب التفسير الأنعام أَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَيْهِ أَرْحَامُ الْأُنْثَيَيْنِ : یہ انعام آیت آیت ۱۴۴، ۱۴۵ کا حصہ ہے، جن میں آٹھ جوڑے جانوروں کی حلت کا ذکر ہے۔ مشرکین عرب میں حلت و حرمت کے قواعد معین نہ تھے۔ مانہ تھے۔ کاہنوں اور پرو ور پروہتوں کی مرضی پر منحصر تھا۔ آیات متذکرہ بالا میں اس کی اصلاح کی گئی ہے۔ مسفوحا سے اس آیت کی طرف اشارہ ہے : قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَى مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنْزِيرٍ فَإِنَّهُ رِجْسٌ أَوْ فِسْقًا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ فَمَنِ اضْطَرَّ غَيْرَ بَاغَ وَلَا عَادٍ فَإِنَّ رَبَّكَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (الأنعام : ۱۴۶) ترجمہ : تو اُن سے کہہ کہ جو کچھ میری طرف نازل کیا گیا ہے میں تو اس میں اس شخص پر جو کسی چیز کو کھانا چاہے ، سوائے مردہ یا بہتے ہوئے خون یا سور کے گوشت کے کوئی چیز حرام نہیں پاتا۔ ( سور کا گوشت) اس لیے کہ وہ نجس ہے یا فسق کو (حرام پاتا ہوں ) یعنی اس چیز کو جس پر خدا کے سوا کسی اور چیز کا نام لیا گیا ہو۔ لیکن جو شخص ( اس کے کھانے پر مجبور ہو جائے بغیر اس کے کہ وہ (شریعت کا مقابلہ کرنے والا ہو یا حد سے نکلنے والا ہو تو ( وہ یاد رکھے کہ تیرا رب یقیناً بہت بخشنے والا (اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔ صداف ہے۔ سے یہ آیت مراد ہے: أَوْ تَقُولُوا لَوْ أَنَّا أُنْزِلَ عَلَيْنَا الْكِتَبُ لَكُنَّا أَهْدَى مِنْهُمْ فَقَدْ جَاءَكُم بَيْنَةٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ كَذَّبَ بِأَيْتِ اللهِ وَصَدَفَ عَنْهَا سَنَجْزِي الَّذِينَ يَصْدِقُونَ عَنْ ايْتِنَا سُوءَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوا يَصْدِقُونَ ) ( الأنعام : (۱۵۸) ترجمہ : یا (یوں نہ ) کہو کہ اگر ہم پر کتاب اُتاری جاتی تو ہم یقیناً اُن سے زیادہ ہدایت پاتے۔ سو تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس کھلی دلیل اور ہدایت اور رحمت آگئی ہے۔ پس ( یاد رکھو کہ) جس نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا اور اُن ( پر ایمان لانے ) سے رک رہا، اُس سے زیادہ ظالم کون ہو گا۔ ہم ضرور اُنہیں جو ہماری آیتوں ( پر ایمان لانے) سے رُک رہتے ہیں ، ان کے رُک رہنے کی وجہ سے تکلیف دہ عذاب کی سزا دیں گے۔ اس آیت کا سیاق کلام اس آیت سے دو آیتیں قبل شروع ہے روع ہوتا ہے : وَهذَا كِتَبُ أَنْزَلْنَهُ مُبْرَكَ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (الأنعام: ۱۵۶) یہ وہ کتاب ہے جو جامع ہے اور اصلاح صلاح حال ترقی کی کفیل ہے۔ ہم نے اسے اُتارا ہے سو اس کی پیروی کرو اور تقویٰ اختیار کرو تا تم پر رحم کیا جائے۔ ابْلِسُوا سے اِس آیت کی طرف توجہ دلائی گئی ہے : فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ أَبْوَابَ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى إِذَا فَرِحُوا بِمَا أُوتُوا أَخَذْ لَهُمْ بَغْتَةً فَإِذَا هُمْ مُبْلِسُونَ ( الأنعام : (۴۵) یعنی اور پھر جب وہ اُس (امر) کو بھول گئے جو انہیں یاد دلایا جاتا تھا تو ہم نے اُن پر ہر اک چیز کے دروازے کھول دیئے۔ یہاں تک کہ جب وہ اُس پر خوش ہو گئے جو اُنہیں دیا گیا تھا تو ہم نے انہیں اچانک عذاب میں مبتلا کر دیا جس پر وہ یکدم ناامید ہو گئے۔ سابقہ آیات کی مناسبت سے اس آیت کا حوالہ بطور عبرت دیا گیا ہے۔ مبادا اس مبارک کتاب کے احکام ترک کرنے یا بھولنے سے تمہارا سابقہ امتوں کا سا انجام ہو۔ آنکس کے معنی قطعی طور پر مایوس ہو گیا۔ جیسا کہ فرماتا ہے : حَتَّى إِذَا فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِيدٍ إِذَا هُمْ فِيْهِ مُبْلِسُونَ ) (المومنون : ۷۸) یعنی یہاں تک کہ جب ہم اُن پر ایک سخت عذاب کا