صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 270
۲۷۰ ۲۵ - کتاب التفسير / المائدة صحیح البخاری جلد ۱۰ (٢ مَا قُلْتُ لَهُمُ الَّا مَا اَمَرْتَنِي بِهِ أَنِ اعْبُدُوا اللهَ رَبِّي وَ رَبِّكُمُ : سابقہ بیان سلبی پیرایہ میں ہے اور ان الفاظ میں ایجابی پیرایہ ہو سکتا ہے کہ پیغام پہنچانے میں کوئی ابہام یا استعارہ و مجاز ہو۔فرماتے ہیں : میں نے وہی کیا جس کا تو نے مجھے حکم دیا تھا اور جو تعلیم میں نے دی وہ واضح غیر مبہم الفاظ میں تھی کہ اللہ کی عبادت کرو جو میرا رب ہے اور تمہارا رب ہے۔وَكُنتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَا دُمْتُ فِيهِمْ : ہو سکتا ہے کہ تعلیم واضح دی ہو، مگر نگرانی و تربیت میں کو تاہی کی ہو۔اس کا جواب دیا کہ مجھ سے اس امر میں بھی کوتاہی نہیں ہوئی۔جب تک میں اُن کے درمیان موجود رہا میں اُن کے سامنے توحید کی شہادت دیتارہا اور دیکھتا رہا کہ وہ توحید کے بارے میں کوئی غلطی نہ کریں اور میں شہادت دیتا ہوں کہ وہ میری زندگی میں توحید پر ہی قائم تھے۔فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنتَ انْتَ الرَّقِيْبَ عَلَيْهِمْ وَأَنتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ (المائدة: ۱۱۸) مگر جب تو نے مجھے وفات دی تو تُو ہی ان کا نگران تھا اور تو ہی دیکھتا تھا کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔مذکورہ بالا بیان کا ہر حلقہ دوسرے حلقے کے ساتھ صحیح منطقی تسلسل میں متصل ہے اور نمونہ کمال فصاحت و بلاغت ہے۔جس سے قرآن مجید کا دعویٰ احکمت اینه واضح ہوتا ہے کہ اس کی آیات کے اندر پختگی ہے اور اس بیان سے یہ امر بھی عیاں ہے کہ عیسائیوں کا ارتداد حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کے بعد ہوا، اور حضرت مسیح علیہ السلام دوبارہ زمین پر نازل نہیں ہوں گے۔ورنہ انکا کہنا کہ مجھے ان کے مرتد ہونے کی نسبت علم نہیں، تجھے ہی علم درست نہیں ہو سکتا۔بلکہ غلط بیانی کے مترادف ہے۔خصوصاً اس حالت میں کہ جب وہ دوبارہ نازل ہو کر عیسائیوں کی اصلاح کریں گے یا سزا دیں گے۔ایسی صورت میں تو ان کا جواب یہ ہونا چاہیے تھا کہ بے شک وہ مرتد ہو گئے تھے اور مجھے اس کا علم ہے اور آسمان سے نازل ہو کر میں انہیں راہ راست پر لایا ہوں۔کوئی دور کی تاویل بھی تو مذکورہ بالا جواب سے مسیح کی عدم وفات اور نزول کا قصہ ثابت نہیں کرتی۔بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول سے اگر کوئی بات ثابت ہوئی ہے تو یہ ہوئی ہے کہ عیسائی قوم حضرت عیسی السلام کی وفات کے بعد مرتد ہوئی۔اس طرح لائق جہنم مسلمانوں کا ارتداد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد وقوع میں آیا۔ہے