صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 244
صحیح البخاری جلد ۱۰ سوا کسی اور بستی کی طرف کر دیتا ہوں۔ ۲۴۴ ۲۵ - کتاب التفسير / المائدة قرآت وَلَا آمِينَ الْبَيْتَ جمہور کی ہے۔ البيت منصوب ہے بوجہ آمین (صیغہ اسم فاعل مذکر جمع) کا مفعول ہونے کے۔ اعمش نے نون حذف کر کے اسے مضاف پڑھا ہے ۔ یعنی وَلَا أَبِي الْبَيْتِ أَي عَامِدِي الْبَيْتِ عنوانِ باب میں قرآت کی تصحیح مد نظر ہے۔ اسی طرح قرآت لمستم کی۔ علماء کوفہ نے لَسْتُو پڑھا ہے۔ )) فتح الباری جزء ۸ صفحه ۳۴۴، ۳۴۵) حضرت ابن عباس کے نزدیک الفاظ المُلَامَسَه وَ الْمَسُ وَالدُّخُول وَ الافضاء بطور کنایہ نکاح کے معنوں میں استعمال ہوئے ہیں۔ اس کے لئے مندرجہ ذیل آیات کے حوالے دیئے گئے ہیں۔ 1) وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ أَوْ جَاءَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مِنَ الْغَابِطِ أَوْ لَمَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوا بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُمْ مِنْهُ (المائدة: (۷) ترجمہ : اور اگر تم بیمار (ہو) یا سفر (کی حالت) میں ہو (اور تم جنبی ہو) یا تم میں سے کوئی (شخص) جائے ضرور سے آئے اور تم نے عورتوں سے مباشرت بھی کی ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو پاک مٹی کا قصد کرو اور اس سے کچھ مٹی لے کر ) اپنے مونہوں اور اپنے ہاتھوں کو ملو۔ مذکورہ بالا لفظ سورة النساء آیت نمبر ۴۴ میں بھی آیا ہے۔ لا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِنْ طَلَقْتُمُ النِّسَاءَ مَا لَمْ تَمَشُوهُنَّ أَوْ تَقْرِضُوا لَهُنَّ فَرِيضَةً وَ مَتَّعُوهُنَّ عَلَى الْمُوسِع قَدَارُهُ وَ عَلَى الْمُقْتِرِ قَدَرُهُ مَتَاعًا بِالْمَعْرُوفِ حَقًّا عَلَى الْمُحْسِنِينَ ) (البقرۃ: ۲۳۷) ترجمہ : تم پر کوئی گناہ نہیں اگر تم عورتوں کو اس وقت بھی طلاق دے دو جبکہ تم نے ان کو چھوا تک نہ ہو یا مہر نہ مقرر کیا ہو اور ( چاہیے کہ اس صورت میں) تم انہیں مناسب طور پر کچھ سامان دے دو۔ ( یہ امر ) دولت مند پر اس کی طاقت کے مطابق (لازم ہے ) اور نادار پر اس کی طاقت کے مطابق ۔ (ہم نے ایسا کرنا) نیکوکار ۔ کاروں پر واجب ) کاروں پر واجب ( کر دیا ہے۔ ( کر دیا) (۳) وَأَمَّهْتُكُمُ الَّتِي أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوْتُكُمْ مِنَ الرَّضَاعَةِ وَ أَمَّهْتُ نِسَائِكُمْ وَ رَبَّا بِبُكُمُ الَّتِي فِي حُجُورِكُمْ مِنْ نِسَائِكُمُ الَّتِي دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَإِن لَّمْ تَكُونُوا دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ (النساء:۲۴) ترجمہ : اور تمہاری (رضاعی) مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہو اور تمہاری رضاعی بہنیں اور تمہاری ساسیں اور تمہاری وہ سوتیلی لڑکیاں جو تمہاری ان بیویوں سے ہوں جن سے تم خلوت کر چکے ہو اور وہ تمہارے گھروں میں پلتی ہوں تم پر حرام کی گئی ہیں لیکن اگر تم نے اُن ( بیویوں) سے خلوت نہ کی ہو تو (اُن کی لڑکیوں سے نکاح کرنے میں ) تم پر کوئی گناہ نہیں۔ وَكَيْفَ تَأْخُذُونَهُ وَقَدْ أَفْضَى بَعْضُكُمْ إِلَى بَعْضٍ وَ اَخَذْنَ مِنْكُمْ مِيْثَاقًا غَلِيظًا (النساء : ٢٢) ترجمہ : اور تم اُس (مال) کو کس طرح لے سکتے ہو جبکہ تم آپس میں مل چکے ہو اور وہ (بیویاں) تم سے ایک مضبوط عہد لے چکی ہیں۔ اسماعیل قاضی اور ابن ابی حاتم نے حضرت ابن عباس کی مذکورہ بالا شرح الفاظ بسند مجاہد و عکرمہ نقل کی ہے۔ نیز عبد بن حمید نے حضرت ابن عباس سے الفاظ الغَشَيَانِ، اَلرَّفَتُ ، اور الجماع کے معانی بھی نکاح بیان کیے