صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 239 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 239

صحیح البخاری جلد ۱۰ ۲۳۹ ۲۵- کتاب التفسير / المائدة دین کا کمال اسی صورت میں متحقق ہو سکتا ہے جب اس کے ثمرات بھی کاملاً حاصل ہونے کی اُمید ہو۔ چنانچہ فرمایا: وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَ الرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِينَ وَالصِّدِيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا ( النساء : ۷۰) یعنی اور جو لوگ بھی اللہ اور اس رسول کی اطاعت کریں گے وہ اُن لوگوں میں شامل ہوں گے جن پر اللہ نے انعام کیا ہے یعنی انبیاء اور صدیقین اور شہداء اور صالحین (میں) اور یہ لوگ ( بہت ہی اچھے رفیق ہیں۔ دین کامل پر کامل پر چلتے ہوئے اعلیٰ نمونے دکھانے والوں کی نسبت فرماتا۔ نے والوں کی نسبت فرماتا ہے : بَلَى مَنْ أَسْلَمَ مَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة : ۱۱۳) ترجمہ : (اور بتاؤ کہ دوسرے لوگ) کیوں نہیں ( داخل ہوں گے ( جو بھی اپنے آپ کو اللہ کے سپر د کر دے اور وہ نیک کام کرنے والا ( بھی ) ہو تو اس کے رب کے ہاں اس کے لیے بدلہ (مقرر) ہے اور ان (لوگوں) کو نہ (آئندہ کے متعلق) کسی قسم کا خوف ہو گا اور نہ وہ کسی سابق نقصان پر ) غمگین ہوں گے۔ اس آیت کی تشریح میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ” اب آیات ممدوحہ بالا پر ایک نظر غور ڈالنے سے ہر یک سلیم العقل سمجھ سکتا ہے کہ اسلام کی حقیقت تب کسی میں متحقق ہو سکتی ہے کہ جب اس کا وجود مع اپنے تمام باطنی و ظاہری قویٰ کے محض خدا تعالیٰ کے لئے اور اس کی راہ میں وقف ہو جاوے اور جو امانتیں اس کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ملی ہیں پھر اس معطی حقیقی کو واپس دی جائیں اور نہ صرف اعتقادی طور پر بلکہ عمل کے آئینہ میں بھی اپنے اسلام اور اس کی حقیقت کاملہ کی ساری شکل دکھلائی جاوے۔ یعنی شخص مدعی اسلام یہ بات ثابت کر دیوے کہ اس کے ہاتھ اور پیر اور دل اور دماغ اور اُس کی عقل اور اُس کا فہم اور اُس کا غضب اور اُس کا رحم اور اُس کا حلم اور اُس کا علم اور اس کی تمام روحانی اور جسمانی قوتیں اور اس کی عزت اور اس کا مال اور اس کا آرام اور شرور اور جو کچھ اس کا سر کے بالوں سے پیروں کے ناخنوں تک باعتبار ظاہر و باطن کے ہے۔ یہاں تک کہ اس کی نیات اور اس کے دل کے خطرات اور اس کے نفس کے جذبات سب خدا تعالیٰ کے ایسے تابع ہو گئے ہیں کہ جیسے ایک شخص کے اعضاء اس شخص کے تابع ہوتے ہیں۔ غرض یہ ثابت ہو جائے که صدق قدم اس درجہ تک پہنچ گیا ہے کہ جو کچھ اس کا ہے وہ اس کا نہیں بلکہ