صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 192 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 192

صحیح البخاری جلد ۱۰ أَمْسِكْ فَإِذَا عَيْنَاهُ تَشْرِفَانِ۔۱۹۲ ۲۵ - کتاب التفسير / النساء سُورَةَ النِّسَاءِ حَتَّى بَلَغْتُ فَكَيْفَ إِذَا فرمایا: مجھے قرآن پڑھ کر سناؤ۔میں نے کہا: میں جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَ جِئْنَا بِكَ آپ کو قرآن پڑھ کر سناؤں حالانکہ آپ پر نازل عَلَى هَؤُلاء شَهِيدًا (النساء:٤٢) قَالَ کیا گیا ہے؟ آپ نے فرمایا: میں دوسرے سے اس کو سننا پسند کرتا ہوں۔پھر میں نے آپ کو سورۂ نساء پڑھ کر سنائی۔جب یہاں پہنچا : اور ان کا کیا حال ہو گا جب ہم ہر ایک جماعت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور تجھے ان لوگوں کے متعلق (بطور گواہ لائیں گے۔آپ نے فرمایا: بس کرو۔میں کیا دیکھتا ہوں، آپ کی آنکھوں أطرافه ٥٠٤٩ ٥٠٥٠، ٥٠٥٥، Loo سے آنسو جاری ہیں۔نشريح: فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بشھید: معنونہ آیت سابقہ باب کی آیت کے معابعد ہے۔فرماتا ہے: فكيفَ إِذَا جِئْنَا مِن كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَ جِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلاء شَهِيدًا ه يَوْمَن يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَ عَصَوا الرَّسُولَ لَو تُسَوَى بِهِمُ الْأَرْضُ وَلَا يَكْتُمُونَ اللهَ حَدِيثًا (النساء : ۴۲، ۴۳) ترجمہ: اور ان کا کیا حال ہو گا جب ہم ہر ایک جماعت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور تجھے ان لوگوں کے متعلق (بطور ) گواہ لائیں گے۔اس دن جنہوں نے کفر کیا ہے اور (اس) رسول کی نافرمانی کی ہے خواہش کریں گے کہ (کاش) ان کو زمین میں دفن کر دیا جاتا اور وہ اللہ سے کوئی بات نہ چھپا سکیں گے۔آیت کا مفہوم واضح ہے کہ جزا سزا دینے سے قبل ہر امت پر اس کے رسول کی شہادت سے اتمام حجت کی جائے گی اور اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت ہو گی۔جو تمام قوموں کو تبلیغ حق کرنے کی غرض سے مبعوث ہوئے ہیں، تا محاسبہ ہر پہلو سے مکمل ہو اور کسی قوم کو کہنے کی گنجائش نہ رہے کہ ان کے ساتھ مجازاۃ میں عدل ورحم کا سلوک نہیں ہوا۔عنوان باب میں الفاظ الْمُخْتَالُ، نَطْمِسَ وُجُوْهَا، جَهَنَّمَ سَعِيرًا سے مندرجہ ذیل آیات کی طرف اشارہ ہے: ا مَا أَصَابَ مِنْ مُّصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنْفُسِكُمْ إِلا في كتب مِن قَبْلِ أَنْ تَبْرَاهَا ۖ إِنَّ ذَلِكَ عَلَى اللهِ يَسِيرُه لِكَيْلَا تَأْسَوْا عَلَى مَا فَاتَكُمْ وَلَا تَفْرَحُوا بِمَا الكُم وَاللهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورِ (الحدید: ۲۳، ۲۴) یعنی زمین میں کوئی مصیبت نہیں آتی اور نہ تمہاری جانوں پر کوئی مصیبت آتی ہے لیکن اس کے ظہور سے بھی پہلے ہم نے اسے مقرر کر دیا ہوتا ہے۔یہ بات اللہ کے لئے بالکل آسان ہے تاکہ اپنی کو تاہی پر تم کو کوئی افسوس نہ ہو اور نہ اس پر تم خوش ہو جو اللہ تم کو دے۔اور اللہ ہر شیخی خورے اکثر باز کو پسند نہیں کرتا۔ہر مصیبت اور تکلیف میں تقدیر و قانون کار فرما ہوتا ہے۔الہی مؤاخذہ اندھادھند نہیں۔مختال اور خشال کے معنی شیخی خور ، اکثر باز۔