صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 184 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 184

صحیح البخاری جلد ۱۰ ۱۸۴ ۶۵ - كتاب التفسير / النساء فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي ذَلِكَ۔شادی کرلی اور اگر چاہا تو کسی اور سے شادی کرائی طرفة: ٦٩٤٨ - : : اور اگر انہوں نے چاہا تو اس کو نہ بیاہا۔غرض وہ اس عورت کے اس کے اپنے رشتہ داروں سے زیادہ حق دار ہوتے۔اس لئے یہ آیت اس کے متعلق نازل ہوئی۔ريح۔لَا يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَاءَ كَرْهًا: پوری آیت یہ ہے : يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَحِن لَكُمْ أَن تَرِثُوا النِّسَاءَ كَرْهًا وَلَا تَعْضُلُوهُنَّ لِتَذْهَبُوا بِبَعْضِ مَا أَتَيْتُمُوهُنَّ إِلَّا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِن كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَى أَن تَكْرَهُوا شَيْئًا وَ يَجْعَلَ اللَّهُ فِيهِ خَيْرًا كَثِيران (النساء:۲۰) یعنی اے ایماندارو! تمہارے لئے (یہ) جائز نہیں کہ تم زبر دستی عورتوں کے وارث بن جاؤ اور تم انہیں اس غرض سے تنگ نہ کرو کہ جو (کچھ) تم نے انہیں دیا ہے اس میں سے کچھ (چھین کر) لے جاؤ۔ہاں اگر وہ کسی کھلی (کھلی) بدی کی مرتکب ہوں تو اس کا حکم اوپر گزر چکا ہے) اور ان سے اچھا سلوک کرو اور اگر تم انہیں نا پسند کرو تو ( یاد رکھو کہ یہ بالکل ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو نا پسند کرو اور اللہ اس میں بہت (سا) بہتری (کا سامان ) پیدا کر دے۔حضرت ابن عباس سے فقرہ لا تَعُضُلو ھن کے معنی جبر اور سختی کرنا علامہ طبری اور ابن ابی حاتم نے بسند علی بن ابی طلحہ نقل کئے ہیں کہ خاوند بیوی پر جسے وہ نا پسند کرتا ہو سختی کرے تا وہ خلع لینے پر مجبور ہو اور اس طرح تحقیر وجبر سے اسے اپنے حق مہر سے محروم کرے۔(فتح الباری جزء ۸ صفحہ ۳۰۹) آیت کا یہ مفہوم سیاق و سباق سے بھی واضح ہے۔حُوبا کے معنی ہیں گناہ۔یہ لفظ سورۂ نساء کی تیسری آیت میں آیا ہے، فرماتا ہے: وَأَتُوا الْيَتَى أَمْوَالَهُمْ ولا تَتَبَدَّلُوا الْخَبِيثَ بِالطَّيِّبِ وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَهُمْ إِلَى اَمْوَالِكُمْ إِنَّهُ كَانَ حُوبًا كبيراں اور یتیموں کو ان کے مال دے دو اور پاک (مال) کے بدلہ میں ناپاک (مال) نہ لو اور ان کے مال اپنے مالوں سے (ملا کر ) نہ کھاؤ۔یہ یقینا بڑا گناہ ہے۔مذکورہ بالا معنی بھی ابن ابی حاتم نے ہی بسند عکرمہ حضرت ابن عباس سے جو صحیح سند ہے نقل کئے ہیں اور اسی طرح ذلِكَ أَدْنَى اللَّا تَعُولُوا ( النساء: م) کی شرح طبری نے حضرت ابن عباس سے نقل کی ہے کہ مذکورہ ہدایت مد نظر رکھنے کا نتیجہ یہ ہو گا کہ تم حق سے ادھر ادھر نہ ہو گے۔اَلا تَعُولُوا یعنی الا تميلوا اور ان سے یہی معنی سعید بن منصور نے بھی صحیح سند سے بسند سعید بن جبیر روایت کئے ہیں۔اور نخلة کے معنی ہیں مہر ، جو ابن ابی حاتم اور طبریؒی نے حضرت ابن عباس سے نقل کئے ہیں۔لفظ نِحْلَةً آیت وَآتُوا النِّسَاءَ صَدُقَتِهِنَّ نِحْلَةً (النساء:۵) میں آیا ترجمه حضرت خلیفة المسیح الرابع: "یہ (طريق) قریب تر ہے کہ تم نا انصافی سے بچو۔“