صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 180
صحیح البخاری جلد ۱۰ ۱۸۰ ۶۵ - کتاب التفسير / النساء بَاب ٤ : يُوصِيكُمُ اللهُ فِي اَوْلَادِكُمُ (النساء : ١٢) ( اللہ تعالیٰ کا فرمانا: ) اللہ تمہیں تمہاری اولاد کے حق میں وصیت کرتا ہے ٤٥٧٧ : حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى :۴۵۷۷ ابراہیم بن موسیٰ نے مجھ سے بیان کیا أَخْبَرَنَا هِشَامٌ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ که هشام ( بن یوسف) نے ہمیں بتایا کہ ابن جریج قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ نے ان سے بیان کیا، کہا: ( محمد ) بن منکدر نے مجھے بتایا کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ عَادَنِي النَّبِيُّ وہ کہتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ فِي ابو بکر بنی سلمہ کے محلہ میں میری بیمار پرسی کے بَنِي سَلِمَةَ مَاشِيَيْنِ فَوَجَدَنِي النَّبِيُّ لئے پیدل چل کر آئے ، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا أَعْقِلُ فَدَعَا مجھے دیکھا کہ مجھے کوئی ہوش نہیں۔آپ نے پانی بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ مِنْهُ ثُمَّ رَدَّ عَلَيَّ فَأَفَقْتُ منگوایا اور اس سے وضو کیا۔پھر آپ نے مجھے پر پانی فَقُلْتُ مَا تَأْمُرُنِي أَنْ أَصْنَعَ فِي مَالِي چھڑکا اور میں ہوش میں آگیا۔میں نے پوچھا: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَنَزَلَتْ يُوصِيكُمُ اللهُ یارسول اللہ ! آپ مجھے کیا مشورہ دیتے ہیں کہ میں في اولادِكُمْ۔(النساء : ١٢) اپنی جائیداد کو کیا کروں؟ تو یہ وحی نازل ہوئی: اللہ تمہیں تمہاری اولاد کے حق میں وصیت کرتا ہے۔أطرافه: ١٩٤، ٥٦٥١، ٥٦٦٤، ٥٦٧٦ ٦٧٢٣، ٦٧٤، ۷۳۰۹- ح : يُوصِيكُمُ اللهُ فِي أَوْلَادِكُمْ : پوری آیت یہ ہے: يُوصِيكُمُ اللهُ فِي أَوْلادِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأَنْثَيَيْنِ فَإِنْ كُنَ نِسَاءَ فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَ ثُلُنَا مَا تَرَكَ ۚ وَ إِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً فلَهَا النِّصْفُ وَلاَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ إِنْ كَانَ لَهُ وَلَ فَإِن لَّمْ يَكُن لَّهُ وَلَدٌ وَوَرِثَةٌ أَبُوهُ فَلِأُمِّهِ القُلْتُ فَإِنْ كَانَ لَةَ اِخْوَةٌ فَلِأُقِهِ السُّدُسُ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوْمِي بِهَا أَوْ دَيْنٍ آبَاؤُكُمْ وَ ابْنَاؤُكُمْ لَا تَدْرُونَ أَيُّهُمْ أَقْرَبُ لَكُمْ نَفْعًا فَرِيضَةً مِنَ اللهِ - إِنَّ اللهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا ) ( النساء: (۱۲) اللہ تمہاری اولاد کے متعلق تمہیں حکم دیتا ہے (کہ ایک) مرد کا (حصہ) دو عورتوں کے حصہ کے برابر ہے اور اگر (اولاد) عورتیں (ہی عورتیں ) ہوں جو دو سے اوپر ہوں تو ان کے لئے (بھی) جو کچھ اس (مرنے والے) نے چھوڑا ہو (اس کا ) دو تہائی مقرر ہے اور اگر ایک ہی عورت ہو تو اس کے لئے (ترکہ کا) آدھا ہے اور اگر اس (مرنے والے) کے اولاد ہو تو اس کے ماں باپ کے لئے ( یعنی ) ان میں سے ہر ایک کے لئے اس کے ترکہ میں سے چھٹا حصہ (مقرر ) ہے اور اگر اس کے اولاد