صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 163 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 163

صحيح البخاری جلد ۱۰ ۱۶۳ ۶۵ - کتاب التفسير / آل عمران مذکورہ بالا علامتیں دیکھیں تو انہیں آیت کریمہ کا مصداق سمجھا۔دوسرے نے سیاق کلام دیکھا اور یہود میں حق بات چھپانے کی بیماری دیکھی تو ان پر آیت کو چسپاں کر دیا۔امام ابن حجر نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ دوسری روایت سے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود سے کیا دریافت کیا تھا۔اس بارہ میں ایک قول کا حوالہ دیا ہے کہ آپ نے ان سے اپنی ان صفات کے بارے میں دریافت کیا تھا جو تورات میں بیان ہوئی ہیں۔یہودیوں نے مجملاً جواب دیا اور وہ وضاحت سے بیان نہیں کیں۔عہد کے نبی سے متعلق واضح طور پر پیشگوئی ہے کہ وہ (۱) عرب میں پیدا ہو گا۔(۲) اس کی قوم اسے دکھ دے گی۔(۳) وہ ہجرت کرے گا۔(۴) اس کا تعاقب ہو گا اور اس پر قیدار (قریش) حملہ کریں گے۔(۵) اسے فتح حاصل ہو گی۔دیکھئے کتاب یسعیاہ باب ۲۱: ۱۳ تا ۱۷۔یسعیاہ نبی کا زمانہ ۷۱۶ قبل مسیح ہے۔اسی طرح جبل فاران، شعیر اور سینا سے خداوند کے طلوع ہونے کی مشہور پیشگوئی ہے۔جس میں لکھا ہے کہ دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ جلوہ گر ہو گا۔اس میں لکھا ہے کہ اس کے داہنے ہاتھ میں آتشی شریعت ہو گی۔یعنی گناہوں کو جلانے والی۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد وہی صاحب شریعت ہو گا۔(استثناء باب ۱۸: ۱۸ تا ۲۰) اس کے علاوہ اور بھی پیشگوئیاں ہیں۔تفصیل کے لئے دیکھئے دیباچہ تفسیر القرآن، انوار العلوم جلد ۲۰ صفحه ۱۱۵ تا ۱۷۴ باب کی تیسری روایت سے مروان کی سند حمید بن عبد الرحمن کی روایت سے مضبوط کی گئی ہے۔بَاب ۱۷ : اِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ (آل عمران: ۱۹۱) الآية اللہ تعالیٰ کا فرمانا:) ان بلندیوں اور اس زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن کے یکے بعد دیگرے آنے جانے میں عقلمندوں کے لئے کئی ایک نشان ہیں ٤٥٦٩ : حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي :۴۵۶۹ سعید بن ابی مریم نے ہم سے بیان کیا مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ کہ محمد بن جعفر نے ہمیں خبر دی۔انہوں نے أَخْبَرَنِي شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي :کہا شریک بن عبد اللہ بن ابی نمر نے مجھے بتایا۔نَمِرٍ عَنْ كُرَيْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ انہوں نے کریب سے، کریب نے حضرت ابن اللهُ عَنْهُمَا قَالَ بِتُ عِنْدَ خَالَتِي عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔انہوں نے مَيْمُونَةَ فَتَحَدَّثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى کہا: میں اپنی خالہ حضرت میمونہ کے پاس ایک اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ أَهْلِهِ سَاعَةً ثُمَّ رَقَدَ رات رہا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زوجہ 1 کتاب مقدس مطبوعہ ۱۸۷۰، استثناء باب ۲:۳۳)