صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 149 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 149

صحیح البخاری جلد ۱۰ ۱۴۹ ۶۵ - کتاب التفسير / آل عمران ہبار مدینہ میں آکر مسلمان ہو گیا۔ (الإصابة في تمييز الصحابة، حرف الهاء ، هبار بن الأسود، جزء ۶ صفحه ۴۱۲) اسے یقین تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس سے انتقام نہیں لیں گے۔ یہی واقعہ ہند کا ہے جس نے جنگ احد میں حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کا کلیجہ چبایا تھا۔ مگر اسلام قبول کرنے پر آپ نے عفو سے کام لیا۔ (اسد الغابة، حرف الهاء ، هند بنت عتبة ، جزءی صفحه (۲۸۱) وحشی قاتل حمزہ سے بھی یہی سلوک ہوا۔ (بخاری کتاب المغازی، باب ۲۳ روایت نمبر ۴۰۷۲) ایک یہودی اپنے قرضہ کے مطالبہ میں آپ سے درشت کلامی سے سے درشت کلامی سے پیش آیا اور حضرت عمر و دیگر نے اس سے رود سخت کلامی کی۔ آپ نے انہیں روکا اور فرمایا: عمر ! مجھے حسن ادائیگی کے لئے اور زید کو حسن تقاضا کا مشورہ دیتے اور زید سے فرمایا کہ ابھی تو دو تین دن باقی ہیں۔ مگر حضرت عمرؓ کی وجہ سے زید کو میں صاع زائد دلوائے کہ عمر نے اس کو برابھلا کہا ہے۔' صا ایسے شفیق و کریم سے متعلق یہ خیال کرنا کہ وہ بد دعائیں کیا کرتا تھا آپ کی دعاؤں کی حقیقت نہ جاننے کے مترادف ہے۔ آپ کی دشمنوں کے خلاف دعائیں دراصل اُن کے حق میں ہی تھیں۔ کیونکہ اُن کی لمبی مہلت اُن کے نامہ اعمال کی سیاہی کو بڑھانے اور بہتوں کی گمراہی کا موجب بن رہی تھی، اس لیے اُن کی ہلاکت خود ان کے لیے بھی اور دوسرے کے لیے بھی خیر کو اپنے دامن میں لیے ہوئے تھی۔ آپؐ نے تو بد دعا سے روکا ہے۔ کے غرض لَيْسَ لكَ مِنَ الْأَمْرِ شی و جو غزوہ احد کے تعلق میں نازل ہوئی ہے اس کے تحت مذکورہ بالا روایت (نمبر ۴۵۵۹) کے نقل کرنے سے ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ ہم نے دہ رت صلی العلیم نے دعا و بد دعا میں اللہ تعالیٰ ہی کی طرف رجوع کیا ہے۔ اس آیت کے نزول سے صرف تطبیق مراد ہے۔ کیونکہ رعل و ذکوان و عصیہ کا واقعہ ظلم غزوہ احد کے بعد ہوا تھا۔ (دیکھئے کتاب المغازی، تشریح باب (۲۸) امام ابن حجر نے اسی امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ مذکورہ بالا آیت کا نزول واقعہ رعل سے بہت پہلے غزوہ احد کے تعلق میں ہوا تھا اور انہوں نے اس مشکل کا حل یہ کیا ہے کہ الفاظ حَتَّى أَنْزَلَ اللَّهُ لَيْسَ لَكَ مِنَ الْأَمْرِ شی (آل عمران:۱۲۹) یعنی تیرا اِس معاملہ میں کچھ (دخل) نہیں ، منقطع ( الگ) اور از قبیل ادراج ضمنی ہے۔ مذکورہ بالا روایت زہری کی روایت کا حصہ نہیں۔ ( فتح الباری جزء ۸ صفحہ ۲۸۶) امام مسلم نے اس مشکل کا حل کیا ہے اور بتایا ہے کہ زہری نے بسند یونس کہا کہ ہمیں یہ اطلاع ملی ہے کہ اس آیت کے نزول کے بعد آنحضرت صلی ا ہم نے بد کے خلاف دعا ترک کر دی تھی۔ سے سو اس خبر کی صحت محل شبہ ہے۔ امام مسلم و امام احمد نے غزوہ احد میں آپ ا (المستدرك، كتاب البيوع، وَأَمَّا حَدِيثُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، جزء ۲ صفحہ ۳۷) (المستدرك، كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ ، ذِكْرُ إِسْلَامِ زَيْدِ بْنِ سَعْنَةَ، جزء ۳ صفحه ۷۰۰) (بخاری، کتاب الادب، باب لَمْ يَكُن النَّبِيُّ فَاحِشَاً وَلَا مُتَفَاحِشًا، روایت نمبر ۶۰۳۰) (ترمذی، کتاب البر والصلة عن رسول الله ﷺ ، باب ما جاء في اللعن والطعن ) (مسلم، کتاب المساجد، باب استعجاب القنوت فى جميع الصلاة إذا نزلت بالمسلمين نازلة ) الله