صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 125 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 125

صحیح البخاری جلد ۱۰ ۱۲۵ ۶۵ - کتاب التفسير / آل عمران تا ہے اور فرماتا ہے : وَمَنْ يُرِدْ أَنْ يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقًا حَرَجًا كَأَنَّمَا يَضَعَدُ فِي ا في السَّمَاءِ كَذَلِكَ يَجْعَلُ اللَّهُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ (الانعام : ۱۲۶) اور جسے گمراہ کرنے کا ارادہ کرتا ہے اس کا سینہ (فرمانبرداری کے لئے ) نہایت تنگ کر دیتا ہے۔ جیسے کہ وہ بلندی کی طرف چڑھ رہا ہے۔ اسی طرح یہ بد عملی عذاب کی صورت میں ان پر ڈالتا ہے جو نہیں مانتے۔ آیت مذکورہ بالا میں ہدایت و ضلالت سے متعلق اپنا قانون بیان فرماتا ہے کہ جو شرح صدر سے احکام الہی بجالاتے ہیں وہ ہدایت پاتے ہیں اور احکام کی بجا آوری میں جن کا شرح صد رح صدر نہیں ہو تا بلکہ سینہ گھر ہوتا بلکہ سینہ گھٹ جاتا ہے قدم شل ہو جاتے ہیں۔ ان کی اپنی بد عملی عذاب کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔ متشابہات یعنی ہم معنی آیات کی تیسری مثال یہ دی ہے : وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَاتْهُمْ تَقُولُهُمْ (محمد: ۱۸) اور وہ لوگ جنہوں نے صحیح راستہ پالیا انہیں راہنمائی میں بڑھا دیا اور انھیں تقویٰ عطا کیا، جو اُن کے مناسب حال ہے۔ اس سے پہلے آیت میں لوگوں کا ذکر کا ذکر ہے جو سنتے ہیں مگر سمجھتے نہیں ہیں۔ أُولَئِكَ الَّذِينَ طَبَعَ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُمْ ) (محمد : ۱۷) یہ وہی لوگ ہیں جن کے دلوں پر ا دلوں پر اللہ نے مہر لگا دی ہے اور وہ ا اہے اور وہ اپنی خواہشات کے پیرو ہیں۔ یہ آیات بھی متشابہات میں سے ہیں۔ يُصَدِق بَعْضُهَا بَعْضًا ۔ تینوں مثالیں معنا و مفہوماً ایک دوسرے کی مصدق ہیں۔ مجاہد کی یہ شرح نہایت صحیح اور بڑی واضح ہے۔ ان لو سے متشابہات سے مراد وہ آیات بھی ہیں جو انباء الغیب ( پیشگوئیوں) پر مشتمل ہیں۔ جب تک وہ واقع نہ ہو جائیں ان کا صحیح مفہوم واضح نہیں ہوتا اور کج رولوگ اپنے اپنے مطلب کے مطابق ان کی تاویل کرتے ہیں۔ وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَةَ إِلَّا اللهُ (آل عمران: ۸) حالانکہ پیشگوئی کا اصل مقصود علم الہی میں ہوتا ہے۔ نزول مسیح یاد جال کی پیشگوئی متعلق جتنے خیالی ڈھکوسلے تھے وہ امت کے لئے بہت بہت بڑ بڑے فتنے کا موجب بن گئے ہیں۔ اس بارے میں ہدایت یہ تھی کہ ہم ایسے امور سے متعلق ایمان بالغیب رکھتے ہوئے یہ دعا کرتے رہیں : رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَ هَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ (آل عمران:۹) اے ہمارے رب ! ہمارے دلوں کو راستی سے ٹیڑھا نہ ہونے دے جبکہ تو نے ہماری راہنمائی فرمائی ہے اور ہمیں اپنے حضور سے رحمت (کے سامان ) عطا کر۔ تو ہی بہت عطا لا کرنے والا ہے ۔ آیت فَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ (آل عمران : (۸) ان: ۸) میں زیغ کا جو لفظ آیا ہے اس کے معنی مجاہد نے شک کئے ہیں۔ ( فتح الباری جزء ۸ صفحہ ۲۶۴) ذرائع کا معنی ٹیڑھا ہوا، راستی چھوڑ کر کجی اختیار کی۔ اور ان کے نزدیک الرسخُونَ فِي الْعِلْمِ سے مراد وہ علماء ہیں جنہیں آیت کے صحیح مفہوم کا علم ہوتا ہے اور ان کا یہ وصف بیان ہوا ہے کہ وہ اُولُوا الالباب یعنی بصیرت اور حقیقت شناسا ہوتے ہیں۔ ان کی نظر چھلکے پر نہیں بلکہ مغز پر ہوتی ہے۔ ا ترجمه حضرت خلیفة المسیح الرابع : " پس وہ لوگ جن کے دلوں میں کجی ہے وہ فتنہ " ہے وہ فتنہ چاہتے ہوئے اور اس کی تاویل کی خاطر اس میں سے اس کی پیروی کرتے ہیں جو باہم مشابہ ہے۔“