صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 120
صحیح البخاری جلد ۱۰ ۱۲۰ ۶۵ - کتاب التفسير / آل عمران : ربیون کا مفہوم بھی ابو عبیدہ ابو عبیدہ ہی سے منقول ہے۔ رِبَّةٌ اور رُبَّةٌ کے معنی جماعت ہیں۔ ربّيُّونَ كَثِيرٌ : الْمَجْمُوعُ الْكَثِيرَةُ - ربي بھی بطور مفروا بھی بطور مفرو استعمال ہوتا ہے۔ فرماتا ہے : وَكَأَيِّنْ مِنْ نَّبِي قُتَلَ مَعَهُ رِبِيُّونَ كَثِيرٌ فَمَا وَهَنُوا لِمَا أَصَابَهُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ وَمَا ضَعُفُوا وَمَا اسْتَكَانُوا وَاللهُ يُحِبُّ الصَّبِرِينَ (آل عمران: ۱۴۷) کتنے ہی نبی ہوئے ہیں جن کے ساتھ مل کر بہت سی جماعتوں نے (دشمن کا مقابلہ کیا۔ جو مصیبتیں انہیں اللہ کی راہ میں پہنچیں، ان سے وہ نہ شست ہوئے اور نہ کمزور اور نہ درماندہ اور اللہ صابروں سے محبت رکھتا ہے۔ تَحْشُونَهُمْ کے معنی انہیں لڑائی میں جڑ سے کاٹ رہے تھے۔ محولہ آیات کے بعد فرماتا ہے : وَلَقَدْ صَدَ قَكُم اللهُ وَعْدَةَ إِذْ تَحْشُونَهُمْ بِإِذْنِهِ (آل عمران : ۱۵۳) اور یقیناً اللہ نے تم سے اپنا وعدہ ٹھیک طور پر پورا کر دیا تھا جب تم اس کے حکم سے انہیں مار مار کر ان کی جڑیں کاٹ رہے تھے۔ غزی لفظ غاز کی جمع ہے۔ یعنی جنگ کرنے والے۔ فرماتا ہے : یانيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ كَفَرُوا وَقَالُوا لِإِخْوَانِهِمْ إِذَا ضَرَبُوا فِي الْأَرْضِ أَوْ كَانُوا غُزَّى لَوْ كَانُوا عِنْدَنَا مَا مَا تُوا وَمَا قُتِلُوا (آل عمران: ۱۵۷) اے لوگو جو مومن ہو ان لوگوں جیسے نہ ہو جنہوں نے انکار کیا اور اپنے بھائیوں کے متعلق جب وہ ملک میں (جہاد کی غرض سے) سفر کریں یا جنگ کرنے والے ہوں، کہنے لگے : کاش وہ ہمارے پاس رہتے تو وہ نہ مرتے اور نہ مارے جاتے۔ غاز کی جمع غُزَاةٍ اور غزی ہے۔ یہ قراءت جمہور کی ہے اور تفسیر ابو عبیدہ کی۔ اور حسن بصری وغیرہ نے بغیر شد کے مغذی پڑھا ہے۔ ( فتح الباری جزء ۸ صفحہ ۲۶۲) سَنَكْتُبُ مَا قَالُوا ۔۔۔۔ اس آیت میں نعتب کے معنی ہیں ہم محفوظ رکھیں گے جو انہوں نے کہا۔ یہ مفہوم ابو عبیدہ سے مروی ہے۔ پوری آیت یہ ہے : لَقَدْ سَمِعَ اللهُ قَوْلَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ فَقِيرٌ وَ نَحْنُ أَغْنِيَاءُ مَنَكْتُبُ مَا قَالُوا وَقَتْلَهُمُ الْأَنْبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقٌّ وَ نَقُولُ ذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ آل عمران: ۱۸۲) ان: ۱۸۲) یعنی ان کا طعنہ اور دولت مندی کا گھمنڈ تاریخ عالم میں محفوظ ہے اور نمونہ عبرت بنایا جائے گا۔ ایسا ہی ایک مضمون سورۃ مریم آیت نمبر ۸۰ میں بھی بیان ہوا ہے۔ نُزُلا کے معنی ثواب یعنی بطور بدلہ ہو گا۔ اور اس کا مفہوم یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مذکورہ بدلہ اللہ کے حضور سے بطور مہمان نوازی ہو گا۔ نزل کا لفظ مصدر بمعنی مفعول منزل ہے اور فاعل (نازل) کی جمع بھی ہے۔ جیسا کہ اعشی کے اس مصرعہ أَوْ تَنْزِلُونَ فَإِنَّا مَعْشَرٌ نُزُل میں نُزُلُ - نَازِل کی جمع کے طور پر آیا ہے۔ اور لفظ نازل بمعنی نزیل بھی آتا ہے یعنی مہمان۔ ( فتح الباری جزء ۸ صفحه ۲۶۲) ا ترجمه حضرت خليفته المسيح الرابع : اللہ نے یقیناً اُن لوگوں کا قول عن شن لیا جنہوں نے کہا کہ اللہ فقیر ہے اور ہم دولت مند ہیں ہم ضرور اسے لکھ رکھیں گے جو انہوں نے کہا اور اُن کی انبیاء کی ناحق سخت مخالفت کو بھی اور ہم کہیں گے کہ جلن کا عذاب چکھو۔“