انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 475 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 475

انوار العلوم جلد 9 ۴۷۵ ہندو مسلم فسادات، ان کا علاج اور مسلمانوں کا آئندہ طریق عمل لیکن فرض کر لو اسلام میں جبر کی تعلیم نہ ہونے کے باوجود اسلام پر بے جا الزام مسلمانوں نے جب کیا تو پھر اب اس شور کا بلند کرنا کیا فائدہ دے گا؟ کیا اس سے جبر واپس آجائے گا یا کیا جبر جبر کی پکار لگانے سے اسلام جھوٹا ثابت ہو جائے گا؟ اسلام اگر جھوٹا ہے تو مسلمان جبر نہ بھی کرتے تو بھی سچا ثابت نہیں ہو سکتا اور اگر سچا ہے تو مسلمان جبر بھی کریں تو بھی جھوٹا نہیں ہو سکتا۔ پس اگر واقعہ میں مسلمانوں نے جبر کیا تو اس کے صرف یہ معنی ہیں کہ انہوں نے غلطی کی نہ یہ کہ اسلام جھوٹا ہے اسلام ہرگز جھوٹا نہیں و اوہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور خدا کا دین ہے۔ ایک شخص اگر علم کی قدر نہ کرے یا ایک طالبعلم اگر علم کو صحیح طور پر نہ سمجھے تو اس کا یہ مطلب ہے کہ اس طالبعلم میں نقص ہے نہ یہ کہ علم خراب شئے ہے۔ پس بفرض محال اگر کوئی ایسا واقعہ ہوا بھی ہے جسے ہندو جبر سے نامزد کرتے ہیں تو وہ ان مسلمانوں کی غلطی تھی جن کا تعلق اس سے تھا یہ نہیں کہ چند افراد کی غلطی سے اسلام پر الزام لگایا جائے کہ وہ جبر کی تعلیم دیتا ہے۔ ہندوؤں کے جبر اگر ہند و باد خود ر ہند و باوجود ان حالات کے اسلام پر جبر کا الزام لگانے سے باز نہ آئیں گے تو پھر دیکھو ہمارے منہ میں بھی زبان ہے ہم بھی جبر کے وہ واقعات بیان کر سکتے ہیں جو ہندوؤں نے دوسروں پر کئے اور غلط نہیں ہیں۔ مثال کے طور پر کہتا ہوں اگر زیادہ نہیں تو ہندوؤں کو وہ جبر تو ماننے پڑیں گے جو انہوں نے باہر سے آنے والی قوموں پر کئے۔ تمام تاریخیں متفق ہو کر بتاتی ہیں کہ یونانی، ایرانی، ستھین اور بعض چین کی قومیں ہندوستان میں آئیں جنہوں نے اسے فتح کیا اور پھر وہ واپس نہیں گئیں۔ یہ قو میں بہت بڑی تعداد میں تھیں حتی کہ ایک قوم نے سو سال تک پشاور سے متھرا تک حکومت کی ہے تاریخیں یہ بتاتی ہیں کہ وہ ہندوستان میں آئیں اور اس بات کی شہادت دے رہی ہیں کہ چار زبردست قوموں کے ریلے ہوئے اور ساٹھ ستر بلکہ سو سال تک انہوں نے اس ملک میں حکومت کی مگر بعد میں ان کا کوئی پتہ نہیں چلتا کہ وہ کیا ہوئیں۔ البتہ ان کی یعنی ہندوؤں کی چار قو میں نظر آتی ہیں جس سے یہ قیاس گزرتا ہے کہ یا تو ان قوموں کو مار ڈالا گیا یا ملک سے باہر نکال دیا گیا اور یہ جبر تھا یا پھر ان کو جبراً ہندو بنایا گیا ورنہ وہ چالیس لاکھ انسان کسی کنویں میں غرق ہو گئے جو باہر سے ہندوستان میں آئے اور حکومت کرتے رہے۔ پس تاریخی طور پر جب ہم دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ جبر ہندوؤں پر نہیں ہوا بلکہ انہوں نے دوسروں پر کیا۔ اسی طرح بدھوں کی تباہی ہے بدھ ہندوستان میں حاکم تھے ان کو اس ملک سے یکدم مٹا دیا گیا