انوارالعلوم (جلد 8) — Page 628
انوار العلوم جلد ۸ ۶۲۸ دورہ یورپ موعود کو جو رؤیا دکھائی گئی وہ بھی عجیب ہے اس میں آپ کو سرو کی شاخ دکھائی گئی اور کہا گیا کہ اسے اس بیری کے پاس لگا دو جو اس سے پہلے کاٹی گئی تھی۔ اس سے بھی ظاہر ہے کہ سرو کی شاخ اور تھی اور اس سے پہلے ایک بیری کائی گئی تھی۔ سرو کی شاخ اور بیری کا درخت بھی اپنے اندر عجیب حکمت رکھتے ہیں۔ بیری جو پہلے کاٹی گئی تھی اس سے مراد سید عبداللطیف صاحب تھے ۔ انہیں بیری قرار دے کر اس طرف اشارہ کیا گیا کہ وہ پھل دار یعنی صاحب اولاد تھے اور سرو کی شاخ سے یہ مراد تھی کہ بیری کے بعد جو شاخ کاٹی جائے گی وہ پھل دار نہیں ہو گی۔ چنانچہ مولوی نعمت اللہ خاں صاحب کی ابھی تک شادی بھی نہ ہوئی تھی کہ شہید کر دیئے گئے ۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ سرو کی شاخ جو کائی گئی، اس سے مراد وہی تھے ۔ پھر الہام کے یہ الفاظ کہ "کابل سے کاٹا گیا اور سیدھا ہماری طرف آیا " یہ بھی عجیب ہیں۔ بائبل میں آتا ہے کہ جب حضرت لوط کی قوم کے متعلق حضرت ابراہیم علیہ السلام کو معلوم ہوا کہ تباہ ہونے والی ہے تو انہوں نے خدا تعالیٰ کے حضور عرض کی۔ کیا تو نیک کو بد کے ساتھ ہلاک کرے گا۔ شاید پچاس صادق اس شہر میں ہوں۔ کیا تو اسے ہلاک کرے گا۔ اور ان پچاس صادقوں کی خاطر جو اس کے درمیان ہیں، اس مقام کو نہ چھوڑے گا۔ ایسا کرنا تجھ سے بعید ہے کہ نیک کو بد کے ساتھ مار ڈالے اور نیک بد کے برابر ہو جائیں۔ یہ تجھ سے بعید ہے کہ تمام دنیا کا انصاف کرنے والا انصاف نہ کرے گا۔ اور خداوند نے کہا۔ کہ اگر میں سدوم میں شہر کے درمیان پچاس صادق پاؤں تو میں ان کے واسطے تمام مکان کو چھوڑوں گا تب ابرہام نے جواب دیا اور کہا۔ کہ اب دیکھ میں نے خداوند سے ہو۔ ، بولنے میں جرات کی۔ اگرچہ میں خاک اور را راکھ ہوں۔ شاید پچاس صادقوں سے پانچ کم ہوں کیا ان پانچ کے واسطے تو تمام شہر کو نیست کرے گا۔ اور اس نے کہا اگر میں وہاں پینتالیس پاؤں تو نیست نہ کروں گا۔ پھر اس نے اس سے کہا کہ شاید وہاں چالیس پائے جائیں ۔ تب اس نے کہا کہ میں ان چالیس کے واسطے بھی نہ کروں گا۔ پھر اس نے کہا میں منت کرتا ہوں کہ اگر خداوند خفا نہ ہوں۔ میں پھر کہوں شاید وہاں تمہیں پائے جائیں ۔ وہ بولا کہ اگر میں وہاں تمھیں پاؤں تو میں یہ نہ کروں گا۔ پھر اس نے کہا۔ دیکھ میں نے خداوند سے بات کرنے میں جرأت کی ۔ شاید وہاں میں پائے جائیں ۔ وہ بولا میں ہیں کے واسطے بھی اسے نیست نہ کروں گا۔ تب اس نے کہا میں منت