انوارالعلوم (جلد 8) — Page 580
انوار العلوم جلد ۸ ۵۸۰ دورہ یورپ (۳) کاروباری زندگی میں عورتیں پردہ کی رعایت رکھ کر مردوں سے کو آپریٹ کر سکتی ہیں۔ (۴) ہمارا فرض میں ہے کہ خدا تعالیٰ کے احکام لوگوں تک پہنچاویں اور ان کو سمجھاویں ہم عمل پر ان کو مجبور نہیں کر سکتے ۔ معقولیت کے ساتھ سمجھا سکتے ہیں کسی حکم کی حکمت اور فوائد دلیل سے بتا سکتے ہیں لیکن یہ کہ ہم اس پر عمل کرا دیں یہ ہمارے اختیار کی بات نہیں ۔ ہاں یہ میں کہتا ہوں کہ اگر معقولیت کے ساتھ سن لینے کے بعد بھی ایک حق کا انکار کریں گے تو خدا کی طرف سے ایسے حالات پیدا ہو جائیں گے کہ انہیں اس کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ (۵) انسان کی آزادی کی مثال ایسی ہی ہے کہ جیسے ایک گھوڑے کے گلے میں رسی پڑی ہوئی ہو اور وہ بہت لمبی ہو اور وہ اِدھر اُدھر چرتا پھرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ آزاد ہے لیکن جب اس رسی کے انتہائی درجہ تک پہنچتا ہے تب اسے معلوم ہوتا ہے کہ وہ آزاد نہیں بلکہ پابند ہے یہ خیال صحیح نہیں کہ انسان آزاد ہے اس آزادی کی ایک انتہاء ہے۔ (۶) جو لوگ خدا تعالیٰ کے ماننے والے ہیں وہ یہ بھی مانتے ہیں کہ قیامت ہو گی اور دنیا کا انجام ہو گا تو اس صورت میں ان کو یہ ماننا پڑے گا کہ کوئی نہ کوئی آخری قانون ہے اور یہ قدرتی بات ہے ۔ یہی ہم کہتے ہیں کہ وہ آخری قانون قرآن مجید ہے ۔ انسان جس قدر ترقی کرے قرآن مجید اس کی ضروریات کے لئے کافی ہے۔ گے۔ معمولی رسمی گفتگو مزاج پرسی وغیرہ سے شروع ہوئی۔ ایک پروفیسر صاحب سے گفتگو اس نے دریافت کیا کہ آپ پیرس میں میں کب تک ٹھہریں - آپ نے فرمایا ایک ہفتہ کے قریب ٹھرنے کا ارادہ ہے۔ پھر اس نے پوچھا کہ : لہ ہندوستان کے ہوا آپ کا سلسلہ کہاں تک پھیلا ہوا ہے۔ آپ نے فرمایا ہندوستان تو سلسلہ کا مرکز ہی ہے اس کے علاوہ تمام دنیا میں میری جماعت پھیلی ہوئی ہے ۔ مغربی افریقہ ، ماریشس، سیلون ، افغانستان ، بخارا ایران، چین، سمائرہ ، مصر ، انگلستان ، انگلستان ، امریکہ ، بلجیئم ، ہالینڈ، روس، جرمنی، آسٹریلیا غرض ہر حصہ دنیا میں یہ جماعت پھیلی ہوئی ہے اور خدا کے فضل سے ترقی کر رہی ہے۔ میں نے شام (سیریا) کا سفر کیا ہے دمشق میں یہ حالت تھی کہ ہر وقت کئی کئی سو آدمی کا مجمع رہتا تھا۔ ہوٹل والے نے آخر دروازے بند کر دیئے اور پولیس کو بلایا ۔ لوگ ہوٹل کے نیچے کثیر تعداد میں جمع رہتے اور پولیس سے جاکر اجازت لے لے کر آتے تھے اور جب میں وہاں سے بیروت کے لئے روانہ ہو ا تو با وجود یہ کہ کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی بہت بڑا مجمع سٹیشن پر ہو گیا۔