انوارالعلوم (جلد 8) — Page 579
انوار العلوم جلد ۸ ۵۷۹ دورہ یورپ کی ہدایت چاہتا ہے اور خدا کے فیصلہ سے اچھا فیصلہ اور کیا ہو سکتا ہے۔ اے عزیزو! اب میں اس دعا پر اس پیغام کو ختم کرتا ہوں۔ کہ اللہ تعالیٰ آپ کے دلوں کو کھول دے اور سچائی کے قبول کرنے کی توفیق دے تاکہ محنتیں ضائع نہ جاویں اور تا ایسا نہ ہو کہ ایک طرف تو آپ اپنے عزیزوں سے مذہب کی خاطر قطع تعلق کریں اور دوسری طرف خدا تعالیٰ سے بھی آپ کا پیدا نہ ہو - اللهم آمِينَ - اے اللہ تو ان لوگوں کو بھی جو ی جو اس وقت یہاں بیٹھے ہیں اپنی مرضی کے سمجھنے اور اس پر چلنے کی توفیق دے اور ان کو بھی جو دنیا کے چاروں گوشوں میں پھیلے ہوئے ہیں اور اسی تعلق طرح تیری مخلوق ہیں جس طرح ہم ہیں تو رحم کرنے والا مہربان ہے۔ امين - سوال و جواب حضرت صاحب کا پیغام پڑھا جانے کے بعد سوالات کا سلسلہ شروع ہوا۔ حضرت خلیفۃ المسیح اردو میں اس کا جواب دیتے اور چودھری ظفر اللہ خان صاحب فوراً ترجمان کی حیثیت سے اسے انگریزی میں بیان کرتے۔ (۱) ایک سپر چولسٹ نے پردہ کے متعلق سوال کیا۔ آپ نے فرمایا :- (1) اسلام نے عورتوں کو جو حقوق دیئے ہیں وہ کسی اور مذہب نے نہیں دیئے ۔ اسلام عورت کی بہت عزت کرتا ہے وہ ان کو اجازت دیتا ہے کہ وہ مسجدوں میں جاکر عبادت کریں لیکچر سن سکیں اس وقت پردہ کی ضرورت مسلمان عورتوں کے لئے ایک پولٹیکل پردہ کا رنگ رکھتی ہے۔ حکمران قوم کی حالت اور ہوتی ہے۔ اگر کوئی شخص کسی مسلمان عورت کی ہتک کرے تو اس کا کیا انتظام ہو سکتا ہے۔ جو عورتیں کاروباری زندگی رکھتی ہیں ان کے لئے پردہ کے حدود اور ہوں گے ۔ عورت کو اسلام نے جس حصہ کے چھپانے کی اجازت دی ہے اس کو قائم رکھ کر وہ اپنے تمام کاروبار سرانجام دے سکتی ہے اور اس کا جس قدر رواج ہو گا سو سائٹی کی اخلاقی حالت ترقی کرے گی۔ (۲) قرآن مجید خدا تعالیٰ کا کلام ہے۔ آنحضرت ا کا نہیں۔ قرآن مجید چونکہ خدا تعالٰی کی آخری اور کامل کتاب ہے اس لئے لئے اس اس : میں وہ تمام تعلیمات موجود ہیں جو ہر زمانہ کے لئے لئے ۔ مفید اور ضرری ہیں ۔ چونکہ خدا تعالیٰ عالم الغیب ہے وہ جانتا ہے کہ انسان کی کیا ضروریات کسی زمانہ میں ہوں گی اس کی اخلاقی اور روحانی ترقیات کے لئے جو کچھ بھی ضروری ہے وہ سب موجود ہے ۔