انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 484 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 484

انوار العلوم جلدے لذي له دورہ یورپ محسوس کیا اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ہر ایک جو اس سے تعلق پیدا کرے گا اور اس کی محبت کو اپنے دل میں جگہ دیگا یہی باتیں دیکھے گا جو میں نے دیکھیں بلکہ شاید اپنی محبت کے مطابق مجھ سے بھی بڑھ کر۔ اے وہ لوگو! جو اپنے بیٹوں یا والدین یا خاوندوں یا بیویوں یا خدا کے کلام کے شائق دوستوں کے پیغام سننے کے لئے شوق سے لیتے ہو کیا خدا تعالی کے پیغام کی طرف سے منہ موڑوگے؟ اور کیا خداتعالی پر ایمان لانے کا دعوی کرتے ہوئے پھر بھی اس کی بات کی طرف توجہ نہ کرو گے؟ کیا پہلے نبیوں کے تجربہ کو بھلا دو گے؟ اور ان سے بالکل فائدہ نہ اٹھاؤ گے ؟ ایسا نہ ہو کہ تمہارا نفس تم کو دھوکا دے اور کہے کہ دیکھو کہ اس شخص کو جو خدا کا پیغامبر بنتا ہے۔ دیکھو اس کو جو مشرق کے غیر متمدن علاقوں کا رہنے والا ہے اور جس کے پاس کوئی طاقت نہیں اور جو ایک غیر ملکی حکومت کے ماتحت رہتا تھا اس کو یہ رتبہ کہاں سے نصیب ہوا؟ اور اس کو خدا نے کیوں چنا ؟ یاد رکھو خدا کے کام نرالے ہیں اور اس کی قدر میں عجیب۔ وہ ہمیشہ اسی پتھر کو چنا کرتا ہے جسے معمار رو کر کے پھینک دیا کرتے ہیں اور اسی کو کونے کا پتھر بنا کر اسے ایسی طاقت دیتا ہے کہ جس پر وہ گرتا ہے وہ بھی چکنا چور ہو جاتا ہے اور جو اس پر گرتا ہے وہ بھی چکنا چور ہو جاتا ہے۔ وہ کونسا نبی آیا جسے لوگوں نے ایسی باتیں نہیں کہیں ؟ اور وہ کونسا نبی آیا جو باوجود ذلیل سمجھا جانے کے آخر کامیاب نہیں ہوا ؟ پس اے بھائیو! ان باتوں کو دیکھو جو وہ کہتا ہے اور اس پیغام کی طرف کان دھر و جو وہ لایا ہے۔ اور پھر ان نصرتوں کا مشاہدہ کرو جو خدا کی طرف سے اسے حاصل ہوئیں اور اس کے قبول کرنے کے لئے بڑھو کیونکہ اس میں برکت ہے۔ ایسا نہ ہو کہ تمہاری رسمیں اور عادتیں تمہارے رستہ میں روک رکاوٹوں کو دور کرو بنیں۔ رسمیں روز بدلتی رہتی ہیں اور عادتیں ہیشہ تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ پس کیا خدا کے لئے رسموں اور عادتوں کو نہیں چھوڑو گے ؟ لوگ کہتے ہیں کہ اسلام کے احکام سخت ہیں اور عمل میں مشکل مگر کیا وہ خیال کرتے ہیں کہ خدا کی یگانگت یونہی منہ سے مل جائے گی ؟ دیکھنے والی بات یہ ہے کہ کیا وہ خلاف عقل ہیں ؟ کیا وہ فساد پھیلانے والے ہیں؟ کیا وہ بچی طہارت نہیں پیدا کرتے؟ اگر ایسا نہیں تو کیا وہ محض اس لئے کہ اسلام کے بعض احکام ان کی