انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 483 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 483

انوار العلوم جلدے ۴۸۳ دورہ یورپ جماعت احمدیہ کی ترقی کیوں کر ہوئی یہ ترقی بے روک ٹوک نہیں ہوئی لوگ پھولوں کی سیجوں پر چل کر اس تک نہیں پہنچے بلکہ بہتوں کو اس کے ماننے کی وجہ سے گھر چھوڑنے پڑے، خاوندوں کو بیبیوں سے جدا ہونا پڑا اور بیویوں کو خاوندوں سے علیحدہ ہونا پڑا ، باپ کو بیٹوں نے الگ کر دیا اور بیٹوں کو والدین نے گھر سے نکال دیا، ظالم حکومتوں نے اس کی طرف متوجہ ہونے والوں کو گرفتار کیا اور مجبور کیا کہ اس پر ایمان نہ لائیں ورنہ ان کو قتل کیا جائے گا مگر وہ پیچھے نہ ہٹے اور مرنے میں انہوں نے وہ لذت محسوس کی جو دنیا کی اور کسی چیز میں نہیں ہے۔ وہ ہنستے ہنستے ظالوں کے سامنے سر بلند کر کے کھڑے ہو گئے اور سنگدل قاتلوں نے ان پر پتھر برسانے شروع کئے۔ ایک ایک پتھر جو ان پر گرا اس کو انہوں نے پھولوں کی طرح سمجھا ایک ایک اینٹ جو ان پر پڑی اسے انہوں نے شگوفہ خیال کیا جس طرح دولھا دلہن کو لیکر خوشی خوشی اپنے گھر جاتا ہے اسی طرح وہ مسیح موعود کی محبت کو لے کر اپنے موٹی کے سامنے حاضر ہو گئے اور انہوں نے یہی یقین کیا کہ بہت عمدہ سودا ہوا ۔ ان راستوں سے گزر سے گزر کر جانا کوئی معمولی بات نہیں مگر مسیح موعود کی آواز کچھ ایسی دلکش تھی کہ جس کے کان کھلے تھے اس میں طاقت ہی نہ رہی کہ وہ اس کا انکار کر سکے۔ اس نے دلوں کو شکوک اور شبہات ۔ سے وہ دھو دیا اور قلوب کو یقین او را اور ایمان سے بھر دیا اور ان لوگوں کو جنہوں نے اس کی تعلیم پر چل کر خدا تعالیٰ کی شیرین آواز سن لی تھی اس کی باتوں میں شبہ ہی کیا رہ سکتا تھا۔ زمین آسمان بدل جاویں تو بدل جاویں ایسے لوگوں کے دل تو نہیں بدل سکتے۔ اے بہنو اور بھائیو ! میں یہ باتیں سنی سنائی نہیں کہتا بلکہ خدا کی پر لذت آواز سنے کا تجربہ میں نے خود منح موعود کے طفیل خدا تعالی کی پرلیت مسیح آواز کو سنا ہے اور اس کے محبت والے کلام سے مسرور ہوا ہوں اسی طرح جس طرح کہ مسیح علیہ السلام کے حواریوں نے اس کلام کو سنا تھا بلکہ ان سے بھی زیادہ اور میں نے خدا تعالیٰ کی زبردست قوتوں کو دیکھا ہے۔ اس نے میری خاطر اپنے جلال کو ظاہر کیا اور میری ایسے مقامات پر مدد کی جہاں کوئی انسان نہیں مدد کر سکتا اور مجھے میرے دشمنوں کے حملوں سے اس وقت بچایا جبکہ کوئی شخص مجھے بچا نہیں سکتا تھا۔ مجھے ایسے امور کے متعلق قبل از وقت خبریں دیں جن کو کوئی انسان دریافت نہیں کر سکتا تھا پھر اسی طرح ہوا جس طرح اس نے مجھے کہا تھا۔ پس میری آنکھوں نے مسیح موعود کی صداقت کو دیکھ لیا اور میرے دل نے اس کی سچائی کو