انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 462 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 462

انوار العلوم جلد ۸ ۴۶۲ دورہ یورپ ہونیوالی ہے۔ کاش! اس امر کی مجھے بچی توفیق مل جائے۔ طبی مشورہ مکرمی و معظمی ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھے طبی طور پر مشورہ دیا ہے کہ میں صحت کی کمزوری کو دور کرنے کے لئے کچھ عرصہ تک زیادہ سوؤں مگر ان کو کیا معلوم ہے کہ یہاں با قاعدہ دو یا تین بجے سونے کا موقع ملتا ہے اور غالبا آنے والے دنوں میں کام اور زیادہ بڑھ جائے گا۔ کیونکہ اب انشاء اللہ مختلف لیکچروں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ اور چونکہ مجھے اردو میں مضمون لکھنا پڑتا ہے تاکہ اس کا انگریزی میں ترجمہ کیا جائے اس لئے وقت بہت ہی لگتا ہے۔ انسان دو گھنٹہ میں جس قدر مضمون بیان کر سکتا ہے اس کو چھ سات دنوں میں لکھ سکتا ہے۔ پس اس مشکل کی وجہ سے کام بہت بڑھ رہا ہے۔ لیکچروں کا پروگرام انشا سمت های شر میں الله تین دن کو میرا لیکچر پیام آسمانی" پر پورٹ رٹ ہو گا۔ اس کے بعد پانچ دن کو لنڈن میں انیس 19 تاریخ کو "حیات بعد الموت" پر لیکچر ہو گا۔ تیس (۲۳) کو اس کانفرنس میں لیکچر ہے جو یہاں آنے کا محرک ہوتی ہے۔ گو موجب نہیں۔ چھبیس (۲۶) کو ایک لیکچر ہندوستان کے موجودہ حالات پر ایک سیاسی انجمن کی درخواست پر قرار پایا ہے۔ پھر انتیس (۲۹) کو ایک نوجوانوں کی انجمن میں رسول کریم میں ایم کی زندگی پر لیکچر ہے۔ انشاء الله تعالی احباب کو مختلف مقامات پر بھیجنا میرا یہ منشاء ہے کہ کام کو زیادہ وسیع کرنے کے لئے مختلف احباب کو انگلستان کے مختلف شہروں میں پھیلادوں اس سے خرچ تو کچھ زیادہ ہو جائے گامگر انشاء اللہ کام بہت وسیع ہو جائے گا اور آواز دور دور تک پھیل جائے گی۔ دشمن کی ہنسی اور تمسخر گو دشمن بنے گا اور تمسخر اڑائے گا مگر میں اس کی ہنسی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اس بات کے اظہار سے نہیں رک سکتا کہ خدا تعالی کے فضل سے انگلستان کی روحانی فتح شروع ہو چکی ہے۔ میرا منشاء خواجہ صاحب کی طرح یہ نہیں کہ چونکہ انگلستان کے سو اخباروں نے یا اس سے بھی زیادہ اخباروں نے سلسلہ کے متعلق تعریفی الفاظ میں نوٹ لکھے ہیں پس معلوم ہوا کہ انگلستان مسلمان ہو گیا ہے۔ بلکہ جو کچھ میں کہتا ہوں وہ ایک روحانی امر ہے جس کو صرف وہی دیکھ سکتے ہیں جن کی روحانی آنکھیں ہوں۔