انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 461 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 461

انوار العلوم جلد ۸ دورہ یورپ انگلستان کی روحانی فتح کی بنیاد رکھ دی گئی لنڈن سے حضرت خلیفة المسیح الثانی کا چو تھا مکتوب گرامی ( تحریر فرموده مورخه ۱ استمبر ۱۹۲۴ء) أَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ برادران جماعت احمدیہ ! السَّلَامُ عَلَيْكُم مصروفیت ய் گو اصل الْحَمْدُ لِلَّهِ کہ کام اچھی طرح ہو رہا ہے ، تبلیغ عمدگی عمدگی سے جاری ہے۔ کیونکہ گوا کام ہمارا اور ہے مگر جو فارغ وقت ملے اس میں تبلیغ کی طرف بھی توجہ کی جاتی ہے۔ احباب سب اپنے کاموں میں مشغول ہیں ۔ اور بعض دفعہ ہوا خوری کے لئے باہر جانے کا بھی دوستوں کو موقع نہیں ملتا۔ یہی حال میرا ہے۔ رات کے دو دو بجے تک مجھے تو جاگنا پڑتا ہے مگر دل خوش ہے اور قلب مطمئن ہے کہ موت بھی ہوگی تو یار کی راہ میں ہوگی۔ اور اے عزیزو! اس زندگی کا کیا فائدہ جو تن پروری میں خرچ ہو۔ اس دنیا میں تو کسی نے رہنا نہیں کوئی پہلے مرگیا کوئی پیچھے مرگیا بات تو ایک ہی ہے۔ پھر کیوں نہ اُسی زندگی کے آرام کی طرف خیال رکھے جو نہ ختم