انوارالعلوم (جلد 8) — Page 414
انوار العلوم جلد ۸ ۳۱۴ دورہ یورپ ثبوت کے لئے کتنی ہی قاطع شہادت کیوں نہ ہو کبھی اطمینان نہیں ہوتا اس لئے خدا نے ایسے لوگوں کی تسلی اور یقین کے لئے بھی ذرائع مہیا کئے ہیں ان میں سے ایک جیسا کہ مسیح موعود نے بیان فرمایا یہ ہے کہ ایسا شخص مسلسل چالیس روز تک دل کو تعصب سے بالکل خالی کر کے ہر روز سونے سے قبل خدا سے مندرجہ ذیل دعا کرے۔ ” اے خدا یہ شخص جو دعویٰ کرتا ہے کہ خدا نے مجھے اس غرض کے لئے بھیجا ہے کہ دین الہی اسلام کو اس کی صحیح شکل میں پیش کرکے اور اس طرح لوگوں کو اس کے قبول کرنے کی ترغیب دلا کر دنیا میں اس کو برقرار کروں اگر واقعی تیرا بھیجا ہوا ہے تب میں جو بوجہ حالات سے لاعلمی کے اس کی صداقت کے متعلق صحیح فیصلہ کرنے کے نا قابل ہوں تجھ سے التجا کرتا ہوں کہ اے برحق ! جو تمام صداقتوں کا سر چشمہ ہے اور اے ہادی! جو تمام ہدایتوں کا منبع ہے اور اسے رحیم ! جو اپنی مخلوق کو تکلیف میں دیکھنا گوارا نہیں کر سکتا تو مجھ پر اس کی صداقت روشن کر دے ۔ ९८ اگر ایک شخص چالیس دن اس طرح بچے دل سے دعا کرتا رہے تو خد ا یقینا اس چالیس روز کے عرصہ کے اندر اندر اس کا دل صداقت کے لئے کھول دے گا اور مسیح موعود کی صداقت کے لئے اسے کوئی نشان دکھا دے گا۔ چونکہ یہ اطمینان کرنے کا ایک ایسا طریقہ ہے جو کہ تمام تر خدا کے ہاتھ میں ہے اور دعا کے جواب میں ہے یقینا ایک تلاش کرنے والے کے دل کو کامل یقین اور ایمان کی طرف لے جائے گا۔ میں مغرب میں بیچ سے پیار کرنے والوں سے امید کرتا ہوں کہ وہ اس نہایت ہی ضروری امر کے فیصلہ کرنے کے لئے اس معقول اور درست طریق کو خوشی سے اختیار کریں گے کیونکہ ایسی صورت میں اس شبہ کی گنجائش نہیں ہو سکتی کہ ایک شخص کا دل دوسرے آدمی کی خوش کلامی یا ہوشیاری سے مرعوب ہو گیا کیونکہ یہ ایک اپیل ہے جو مخلوق کی طرف سے اپنے خالق کی خدمت میں کی گئی ہے اور اس کا فیصلہ اس أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ منصف کے ہاتھ میں ہے جس کے فیصلہ کے بعد اور کوئی زیادہ سچا اور زیادہ معقول فیصلہ نہیں۔ مختلف مذا۔ مذاہب کے قائم مقاموں (لیڈروں) کے لئے آپ نے ایک اور طریقہ پیش کیا وہ یہ کہ ہیں آدمی جو مہلک امراض میں مبتلاء ہوں تجربہ کے لئے چن لئے جائیں پھر وہ قرعہ اندازی سے آپ کے اور کسی ایک مذہب کے وکیل کے درمیان تقسیم کر دیئے جائیں اور پھر وہ دونوں اپنے