انوارالعلوم (جلد 8) — Page 413
انوار العلوم جلد ۸ ۱۳ دورہ یورپ احترام سے یاد کرتے ہیں۔ آپ نے اسلام کو دوبارہ ایسا زندہ کیا کہ آج کسی مذہب یا کسی تحریک کے حامل اپنی خوبیاں دکھا کے اسلام کو شرمندہ نہیں کر سکتے اور اسلام آج تمام دنیا کے مذاہب میں عزت اور جلال کے ساتھ اپنا سر اٹھاتا ہے احمد یہ مشن قائم ہو رہے ہیں اور احمدی جماعت کے لوگ دنیا کے تمام حصوں میں مل سکتے ہیں۔ مسیح موعود کی صداقت خدا کی زبردست نشانیوں کے ذریعے قائم ہو رہی ہے، قادیان اب ہر ملک سے زائرین کا مرجع ہے، ایک ہزار پانچسو سے اوپر آدمی دنیا کے مختلف حصوں سے وہاں جا کر آباد ہو چکے ہیں، تقریباً تین سو سے زیادہ مہمان روزانہ مسیح موعود کے دستر خوان پر کھانا کھاتے ہیں۔ کیا دنیا میں کسی سلسلے کی ایک بھی ایسی مثال ہے جس نے ان مشکلات اور ان حالات میں جن کی اوپر تفصیل کی گئی ہے ایسی تیز اور حیرت انگیز ترقی کی ہو اور جس کی ترقی کی اس کے بانی نے ایسی صاف صاف پہلے سے خبر دی ہو۔ مذاہب نے ترقیات حاصل کی ہیں اور ان کو مشکلات سے لڑنا پڑا ہے لیکن ان میں سے ایک کو بھی خواہ وہ سچا ہو یا جھوٹا ایسی مشکلات میں جن کا اس سلسلہ کو سامنا کرنا پڑا ایسی کامیابی کبھی حاصل نہیں ہوئی جیسی کہ سلسلہ احمدیہ نے حاصل کی۔ سلسلہ ابھی اپنی طفولیت میں ہے اور وہ جو اس وقت تک حاصل کیا گیا ہے وہ صرف اس کا سایہ ہے جو آگے آرہا ہے۔ علاوہ بریں مسیح موعود نے لکھوکھہا ایسے نشانات دکھائے کہ مردے زندہ کئے گئے ، بہرے سننے لگے اندھے دیکھنے لگے ، لنگڑے چلنے لگے ، مجزوم چنگے کئے گئے اور وہ جنکے حواس ٹھیک نہ تھے تندرست کئے گئے اور وہ خدا کے سامنے عاجز بچوں کی طرح ہو گئے۔ آپ نے جنگ عظیم زار کے مصائب ترکوں کی شکست انفلوئنزا کا پھوٹ نکلنا، زلزلوں کی کثرت اور بہت سے اور حادثات کی پہلے سے خبر دی جو تمام اپنے مقررہ وقت پر پورے ہو چکے ہیں۔ ایک طرح سے خود یہ کانفرنس آپ کی پیشگوئیوں میں سے ایک پیشگوئی کو پورا کرتی ہے ۱۸۹۲ء میں آپ نے اپنی کتاب ازالہ اوہام شائع کی جس میں آپ نے اپنی ایک رؤیا بیان کی جس میں آپ نے دیکھا کہ آپ لندن میں ایک سٹیج پر کھڑے ہیں اور اسلام پر ایک تقریر فرمارہے ہیں اور بعد ازاں آپ نے چند پرندے پکڑے آپ نے اس کی یہ تعبیر کی کہ آپ کی تعلیم کی لنڈن میں تبلیغ کی جائے گی اور آپ کی معرفت لوگ اسلام میں داخل ہونگے ۔ اللہ ا مضمون ختم کرنے سے پہلے یہ کہ دینا چاہتا ہوں چونکہ بعض لوگوں کو روایت پر خواہ اس کے