انوارالعلوم (جلد 8) — Page 380
انوار العلوم جلد ۸ مشکلات ۳۸۰ دورہ یورپ میرے لئے جو مشکلات ہیں ان میں سے ایک تو میں پہلے ہی بیان کر چکا ہوں یعنی میری مالی مشکلات جن کی موجودگی میں اور بوجھ کا اٹھانا طبیعت پر ایک حد تک گراں گذرتا ہے۔ دوسرے میری صحت بہت خراب رہتی ہے اور اتنے لمبے سفر اور اس کی مشقتوں کو برداشت کرنا میرے لئے شاید ایک بار گراں ثابت ہو کیونکہ اس قدر کثیر اخراجات کے برداشت کرنے کے بعد اگر وقت کو پوری طرح استعمال نہ کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ کام نہ کیا جائے تو یہ ایک اسراف ہو گا جس کو میری طبیعت پسند نہیں کرتی۔ تیسرے قادیان سے اس قدر عرصہ تک اتنے فاصلہ پر رہنا کہ جو گویا ایک نئی دنیا ہے مجھے ناپسند ہے ۔ چوتھے اپنی صحت کی خرابی اور عمر کی ناپائداری کا خیال کر کے طبیعت ایک تکلیف محسوس کرتی ہے۔ پانچویں میری دو بیویاں اس وقت حاملہ ہیں اور دونوں کو اسقاط کا مرض ہے اور بچے ان کو سخت تکلیف سے ہوتے ہیں یہاں تک کہ جان کی فکر پڑ جاتی ہے اور ان کے وضع حمل کا زمانہ وہی ہے جو اس سفر میں خرچ ہو گا۔ میری غیر حاضری کا خیال ان کی طبائع پر قدر تا ایک بوجھ ہے۔ مگر با وجود ان مشکلات کے میں نے میں فیصلہ کیا ہے کہ دینی فرائض س سب سے مقدم ہیں میرے نفس کے آرام پر اور میرے عزیزوں کی خواہشات پر میرے وہ فرائض جو دین اور ملت کے متعلق ہیں مقدم ہیں۔ میں جو کچھ جانتا ہوں وہ میں ظاہر نہیں کر سکتا اگر وہ آپ کو معلوم ہوتا تو شاید بہتوں کے دل رحم اور ہمدردی سے بھر جاتے ۔ مگر میں ایک خدا پر ایمان لاتا ہوں جو عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ہے اس نے باوجود میری کمزوریوں اور خطاؤں کے مجھے نہیں چھوڑا ۔ وہ ہر میدان میں میرے ساتھ رہا اور ہر مشکل میں میری اس نے مدد کی۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ اپنے رحم سے اپنی تقدیر کو بھی بدل دے گا اور اپنے فیصلہ کو بھی اُلٹ دے گا اور میری بے بسی پر رحم فرمائے گا اور میں تو کہتا ہوں کہ ان صلاتی وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ أُنِيبُ ۔ روانگی کب ہوگی اس کے بعد میں اس امر کی اطلاع دوستوں کو دینا چاہتا ہوں کہ اگر بعد مین خدا تعالی کی مشیت کسی اور رنگ میں ظاہر نہ ہوئی تو انشاء اللہ تعالیٰ ہمیں ۱۵۔ جولائی کو بمبئی سے روانہ ہونا ہو گا۔ قادیان سے روانگی کی تاریخ سے اور گاڑی سے بعد میں اطلاع دی جائے گی۔