انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 379 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 379

انوار العلوم جلد ۸ ۳۷۹ دورہ یورپ امام جماعت احمدیہ کا عزم یورپ ( تحریر فرموده جون ۱۹۲۴ء) أَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ! برادران! السَّلَامُ عَلَيْكُمُ انگلستان کی احمد یہ جماعتوں سے مشورہ اور اس کا نتیجہ مذہبی کانفرنس کی دعوت کے جواب کے متعلق میں نے آپ لوگوں سے مشورہ کیا تھا کہ مجھے اس دعوت کا جواب کیا دینا چاہئے؟ اس چٹھی کا جواب قریباً ایک سو گیارہ یا بارہ انجمنوں کی طرف سے آیا ہے جن میں سے سو کے قریب تو اس امر کی تائید میں ہیں کہ مجھے خود جانا چاہئے ۔ اور بارہ انجمنیں اس امر کی تائید میں ہیں کہ مجھے نہیں جانا چاہئے۔ جماعتوں میں سے اتنی بڑی تعداد کا جانے کا مشورہ دینا الی تصرف کے ماتحت معلوم دیتا ہے۔ استخاره مگر میں نے مناسب سمجھا کہ کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے استخارہ بھی کر لیا جائے اور ارہ چالیس آدمیوں سے زیادہ کو استخارہ کے لئے مقرر کیا۔ بعد استخارہ جب ان لوگوں سے مشورہ لیا گیا تو اٹھارہ کے قریب آدمی جانے کے مخالف تھے اور چوبیس کے قریب جانے کی تائید میں تھے۔ دو تین کی رائے درمیان میں تھی اس کے بعد میں نے یہی مناسب سمجھا کہ مجھے خود ہی جانے کی تیاری کرنی چاہئے کیونکہ ہر ایک طریق مشورہ میں جانے کا مشورہ دینے والوں کا پہلوان لوگوں پر جو نہ جانے کا مشورہ دیتے ہیں غالب رہا ہے ۔ گو ابھی تک میری اپنی طبیعت یکسو نہیں ہے لیکن زیادہ دیر کرنے سے کوئی فیصلہ ہو ہی نہیں سکتا تھا کیونکہ ایسے سفروں کے لئے کافی عرصہ پہلے سے تیاریاں ضروری ہوتی ہیں۔