انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 214 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 214

انوارا العلوم جلد ۸ مم ۲۱ احمدیت یعنی حقیقی اسلام نائب کون ہے ؟ اور اس کی صفت مالکیت کے ظہور کے لئے کس کو بھیجا گیا ہے ؟ یہ چیلنج ڈاکٹر الیگزنڈر ڈوئی کو بھیجنے کے علاوہ امریکہ اور انگلستان کے اکثر اخباروں کو بھی بھیجا گیا تھا جس کا ایک فقرہ یہ تھا۔ میں عمر میں ستر برس کے قریب ہوں اور ڈوئی جیسا کہ وہ بیان کرتا ہے پچاس برس کا جوان ہے اور اس طرح میرے مقابلہ میں نسبتا جوان ہے) لیکن میں نے اپنی بڑی عمر کی کچھ پرواہ نہیں کی کیونکہ اس مباہلہ کا فیصلہ عمروں کی حکومت سے نہیں ہو گا بلکہ خدا جو ( زمین و آسمان کا بادشاہ اور احکم الحاکمین ہے وہ اس کا فیصلہ کرے گا اور وہ صرف بچے مدعی کے حق میں فیصلہ کرے گا ۔۔۔۔۔ خواہ وہ اس موت سے جو اسکا انتظار کر رہی ہے کتنا ہی بھاگنے کی کوشش کرے مگر اس کا بھاگنا بھی اس کے لئے موت سے کم نہیں اور آفت اس کے زائن پر ضرور نازل ہوگی کیونکہ اسے یا تو اس مقابلہ کے نتائج برداشت کرنے ہوں گے یا اس مقابلہ سے انکار کے نتائج بھگتے ہوں گے ۔ ۱۲۷ اس مضمون کو کثرت سے امریکن اخبارات نے شائع کیا جن میں سے تمیں اخبارات کی کا بیان ہمیں ملی ہیں ممکن ہے کہ ان کے علاوہ اور اخبارات میں بھی اس کا ذکر ہو ۔ ان میں سے بعض نے اپنی رائے بھی لکھی کہ ہمارے نزدیک یہ طریق فیصلہ انصاف پر مبنی ہے اور معقول ہے مؤخر الذکر اخبارات میں سے ایک سان فرانسسکو کا اخبار ارگونات بھی ہے یہ چیلنج ۱۹۰۲ء کو دیا گیا تھا مگر ڈاکٹر ڈوئی نے اس کی طرف کوئی توجہ نہ کی۔ پھر ۱۹۰۳ء میں اس چیلنج کو دہرایا گیا اور آخر امریکہ میں ہی اس کے خلاف یہ آواز اٹھائی گئی کہ وہ جو اب کیوں نہیں دیتا۔ وہ خود اپنے اخبار کے دسمبر ۱۹۰۳ء کے پرچہ میں اس امر کا یوں اقرار کرتا ہے ۔ " ہندوستان میں ایک بیوقوف محمدی مسیح ہے جو مجھے بار بار لکھتا ہے کہ مسیح یسوع کی قبر کشمیر میں ہے اور لوگ مجھے کہتے ہیں کہ تو اس کا جواب کیوں نہیں دیتا؟ مگر کیا تم خیال کرتے ہو کہ میں ان مچھروں اور مکھیوں کا جواب دوں گا۔ اگر میں ان پر اپنا پاؤں رکھوں تو میں ان کو کچل کر مار ڈالوں گا ۱۲۸۔ ( میں انکو موقع دیتا ہوں کہ وہ اُڑ جائیں اور زندہ رہیں) مگر جیسا کہ لکھا گیا تھا کہ اگر وہ مقابلہ پر آئے گا تو بہت جلد ہلاک ہو گا مگر بھاگے گا تو بھی وہ آفت سے نہیں بچے گا اور اس کے میحون پر جلد تر ایک آفت آئے گی اور ایسا ہی ہوا خدا نے