انوارالعلوم (جلد 8) — Page 73
انوار العلوم جلد ۸ ۷۳ قول الحق معجزوں کی جو اصل حقیقت ہے اس کے متعلق تو آپ فرماتے ہیں یہ میں بھی دکھاتا ہوں اور میرے آقا محمد اللہ نے بھی یہیں دکھائے کہ روحانی مردوں کو زندہ کیا روحانی اندھوں کو بینا کیا روحانی پرندے پیدا کئے۔ پس حضرت مرزا صاحب نے حضرت عیسی کے جن معجزوں کو تماشہ کہا ہے وہ وہی ہیں جو تمہاری کتابوں میں لکھے ہیں۔ کہ انہوں نے پرندے پیدا کئے باقی رہا یہ کہنا کہ ان کے معجزات کے متعلق بِإِذْنِ اللهِ آیا ہے اس سے معلوم ہوا کہ وہ خدا کے حکم سے پرندے وغیرہ پیدا کرتے تھے۔ لیکن میں پوچھتا ہوں کیا سب کچھ خدا کے حکم سے نہیں ہوتا۔ پھر حضرت ابراہیم کے متعلق آتا ہے وہ کہتے ہیں جب میں بیمار ہوتا ہوں تو خدا شفاء دیتا ہے کہ کیا وہ دوائی نہ کھاتے تھے۔ کھاتے تھے مگر باوجود اس کے یہی کہتے تھے کہ خدا نے شفادی۔ اسی طرح حضرت عیسی لوگوں کی روحانی اصلاح کی کوشش کرتے تھے اور کہتے تھے کہ خدا ایسا کراتا ہے۔ پھر کہا گیا ہے کہ مکہ مدینہ میں ریل نہ بنی اور اونٹوں کے بیکار ہونے کی اونٹوں کا بیکار ہونا پیشگوئی پوری نہ ہوئی۔ ہم کہتے ہیں نشان یہ تھا کہ وہ جانور چھوڑے جائیں گے کے وہ دوسری جگہ عرب میں ریل بننے سے پورا ہو گیا اور یہ کسی خاص مقام کے لئے نہ تھا۔ جس طرح ہر بات میں تدریجی ترقی ہوتی ہے اسی طرح اس میں بھی ہوگی۔ رسول کریم ا نے فرمایا تھا کہ قیصر و کسری کی چابیاں مجھے دی گئیں ہے مگر وہ حضرت عمر کو میں ۴۷۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود کے بعد یہ نشان اور بھی وضاحت سے پورا ہو گا اور اس وقت اور بھی زیادہ شان میں پورا ہو گا جب وہاں بھی احمدیت پھیل جائے گی اور ہماری جماعت کے لئے ریل چلائی جائے گی۔ پھر کہا گیا ہے کہ مرزا صاحب نے آکر کیا کام کیا راجپوتانہ میں ملکانے مرتد ملکانوں کا ارتداد ہو رہے ہیں مگر یہ ایسی ہی بات ہے کہ کوئی کہے کہ میں کو نین اس لئے نہیں کھاتا کہ گرمی کرتی ہے اور پھر کہے کہ مجھے کونین سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ جو ملکا نے مرتد ہو رہے ہیں وہ حضرت مرزا صاحب کے مرید ہیں یا مخالف ؟ اگر مخالف ہیں اور یقینا ہیں تو ان کا مرتد ہونا نہ صرف حضرت مرزا صاحب کی صداقت پر اثر ڈالتا ہے بلکہ ثبوت ہے اس بات کا کہ کوئی مأمور آئے جو آکر ہدایت پھیلائے ۔ اگر وہ لوگ احمدی ہوتے اور پھر مرتد ہوتے تو کہا جاسکتا تھا کہ مرزا صاحب نے آکر کیا کیا لیکن اگر کوئی ایک احمدی کہلانے والا مرتد ہو اور خدا تعالٰی اس کی بجائے تو جماعت میں داخل کرے تو پھر اعتراض کیسا؟ یہ لعنت اور پھٹکار اعتراض کرنے