انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 488 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 488

انوار العلوم جلدے ۲۸۸ دعوة الامير رہا ہے اللہ کی طرف سے کہہ رہا ہے اس معیار پر پر کھا نہیں جاسکتا۔ شیخیہ فرقہ اسی قسم کا عقیدہ رکھتا تھا۔ اس کا خیال تھا کہ دنیا میں ہر وقت ایسے لوگ موجود رہتے ہیں جو مہدی کی رضا کی ترجمانی کرتے ہیں اور مہدی کی مرضی خدا کی مرضی ہے۔ پس ان کی زبان پر جو کچھ جاری ہو یا جو کچھ ان کے دل میں آئے وہ خدا کی طرف سے ہوتا ہے۔ علی محمد باب اور بہاء اللہ بانی فرقہ بہائیہ اسی فرقہ میں سے تھے ۔ ایسے لوگ چونکہ عقید تا اس بات کو مانتے ہیں کہ وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے کہہ رہے ہیں اس لئے وہ بھی منقول نہیں کہلا سکتے اور اس سزا کے مستحق نہیں جس سزا کے جان بوجھ کر جھوٹ باندھنے والے لوگ مستحق ہیں۔ اسی طرح اس شخص کی عارضی ترقی بھی اس کی صداقت کی دلیل نہیں جس کی ذاتی وجاہت لوگوں کو اس کے ماننے پر مجبور کر دے یا کوئی جماعت جس کی پشت پر ہو یا جو عوام الناس کے خیالات کی ترجمانی کر رہا ہو ۔ یا علوم جدیدہ کے میلان کی طرف لوگوں کو لا رہا ہو یا ایک یا دوسری وجہ سے لوگ اس کی مخالفت سے باز رہیں۔ ساتویں دلیل دشمنوں کی ہلاکت ساتویں دلیل آپ کے دعوے کی صداقت کی کہ وہ بھی بے شمار دلائل کا مجموعہ ہے یہ ہے کہ آپ کے دشمنوں کو اللہ تعالیٰ نے بلا استثناء اور بلا انسانی ہاتھ کی مدد کے ہلاک کیا۔ ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے پیاروں کو جو تکلیف دے ہم اس کا مقابلہ کرتے ہیں اور اس کو سزا دیتے ہیں اور جو ہمارے کاموں میں روک بنے اس کو اپنے راستے سے ہٹا دیتے ہیں پس اگر اللہ تعالیٰ کی طرف کا سے مامور آتے ہیں تو عقل چاہتی ہے کہ ان کیلئے اللہ تعالٰی اپنی غیرت بھی دکھائے اور جوان کے راستے میں روک ہوں ان کو ان کے راستے سے دور کر دے اور جو ان کی ذلت چاہیں ان کو ذلیل کر دے اور جو ان کی ناکامی کی کوشش کریں ان کو ناکامی کا بھی منہ دکھائے اگر وہ ایسانہ