انوارالعلوم (جلد 7) — Page 442
انوار العلوم جلدے ۴۴۲ دعوة الامير (vii) منزہ سے ممکن نہیں کہ وہ تجسم اختیار کرے ۔ دوسری کو بتایا کہ انسانی جسم نہیں وہ حلول کر سکتا ہے کوتا (viii) اور تیسری کو یہ بتایا کہ وہ ادنی جانوروں حتی کہ سور تک کی شکل اختیار کر لیتا ہے یا مثلا ایک کو تو کرلیتا یا س نے بتایا کہ بعث بعد الموت حق ہے۔ دوسری کو بتایا کہ بعث بعد الموت نہیں ہے ۔ ایک سے کہا کہ مردے زندہ ہو کر دنیا میں نہیں آتے ۔ دوری سے آتے ۔ دوسری سے کہا کہ انسان مرنے کے بعد نئی نئی جونوں کو میں واپس آتا ہے ۔ غرض یہ تو ممکن ہے کہ احکام اللہ تعالی مختلف اقوام کے حالات کو دیکھ کر بیان فرمادے مگر یہ ممکن نہیں کہ واقعات اور دائمی صداقتیں بھی مختلف اقوام کو مختلف طور پر بتائے لیکن چونکہ موجودہ مذاہب کے صرف احکام میں اختلاف نہیں بلکہ دائمی صداقتوں میں بھی اختلاف ہے اس لئے ان سب کو خداتعالیٰ کی طرف جانے والے مختلف راستے نہیں کہہ سکتے۔ دوسرا اعتراض اس عقیدہ پر یہ پڑتا تھا کہ ہندو لوگ ایک طرف تو اپنے مذہب کو سب مذاہب سے افضل قرار دیتے ہیں اور دوسری طرف اسے سب سے پرانا مذہب قرار دیتے ہیں عقل سلیم اسے تسلیم نہیں کر سکتی کہ اللہ تعالیٰ نے افضل مذہب اتار کر پھر ادنی مذاہب اتارے جب کہ انسان اپنی ابتدائی حالت میں کامل مذہب قبول کرنے کی طاقت رکھتا تھا تو پھر بعد کو علوم و فنون میں ترقی حاصل کرنے ۔ حاصل کرنے پر اس کی طرف ادنی دین اتارنے کی کیا وجہ تھی؟ بعد کو تو وہی دین آ سکتا ہے جو پہلے سے زیادہ مکمل ہو یا کم سے کم ویسا ہی دین ہو۔ یہ دونوں اعتراض ایسے تھے جن کا جواب اس عقیدے کے پیش کرنے والوں سے کچھ نہ بنتا تھا اور یہ اعتراض قائم رہتا تھا کہ خدا تعالیٰ دنیا کی ہدایت کے لئے ابتدائے عالم سے کیا سامان کرتا چلا آیا ہے ۔ مسیحیوں نے اس عقیدے کا یہ حل بتایا کہ خدا نے مسیح کے ذریعے سب دنیا کو ہدایت کی طرف بلایا ہے اس لئے اس پر کسی قوم کی طرف داری کا اعتراض نہیں ہو سکتا مگر یہ حل بھی صحیح نہ تھا کیونکہ اس سے بھی یہ سوال حل نہ ہوتا تھا کہ مسیح کی آمد سے پہلے خدا نے دنیا کی ہدایت کے لئے کیا سامان کیا تھا۔ بائیبل سے تو ہمیں اسی قدر معلوم ہوتا ہے کہ دوسری اقوام کے لئے اس کی تعلیم نہ تھی لیکن مسیح کے بعد لوگوں کے لئے اگر دروازہ کھولا بھی گیا تو اس سے پہلے جو کروڑوں کروڑ لوگ دیگر اقوام کے گزر گئے ان کی ہدایت کے لئے اللہ تعالی نے کیا سامان کیا۔ Vil مسیحیوں VII ہنود IX اسلام X یہود کے بعض قبائل XI اہل اسلام X ہنود