انوارالعلوم (جلد 7) — Page 353
انوا را اعلوم جلد ہے ۳۵۳ دعوة الامير امت کی اصلاح کی اور اسے تباہی سے بچایا ، ہم تو اس امر کو بہت پسند کرتے ہیں کہ ہماری زبانیں کٹ جائیں بہ نسبت اس کے کہ ایسی ہتک آمیز بات رسول کریم اللہ کی طرف منسوب کریں اور ہمارے ہاتھ شل ہو جائیں بجائے اس کے کہ ایسے کلمات آپ کے حق میں تحریر کریں ، محمد رسول الله الا اللہ تعالیٰ کے محبوب ہیں ، آپ کی قوت قدسیہ کبھی باطل نہیں ہو سکتی ۔ آپ " خاتم النبین ہیں آپ کا فیضان کبھی رُک نہیں سکتا، آپ کا سر کسی کے احسان کے آگے جھک نہیں سکتا بلکہ آپ کا احسان سب نبیوں پر ہے۔ کوئی نبی نہیں جس نے آپ کو منوایا ہو اور آپ کی صداقت آپ کے منکروں سے منوائی ہو لیکن کیا لاکھوں کروڑوں انسان نہیں جن سے محمد رسول اللہ اللہ نے باقی انبیاء کی نبوت منوائی ہے ۔ ہندوستان میں آٹھ کروڑ مسلمان بیان کئے جاتے ہیں ان میں سے بہت ہی تھوڑے ہیں جو بیرونی ممالک کے رہنے والے ہیں باقی سب ہندوستان کے باشندے ہیں جو کسی نبی کا نام تک نہ جانتے تھے مگر محمد رسول اللہ اللہ پر ایمان لا کر ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ پر ایمان لے آئے ہیں۔ اگر اسلام ان کے گھروں میں داخل نہ ہوا ہوتا تو آج وہ ان نبیوں کو گالیاں دے رہے ہوتے اور ان کو جھوٹے آدمیوں میں سے سمجھ رہے ہوتے جس طرح کہ ان کے باقی بھائی بندوں کا آج تک خیال ہے۔ اسی طرح افغانستان کے لوگ اور چین کے لوگ اور ایران کے لوگ کب حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ کو مانتے تھے ان سے ان انبیاء کی صداقت کا اقرار آنحضرت ا نے ہی کرایا ہے ۔ پس آپ کا سب گذشتہ نبیوں پر احسان ہے کہ ان کی صداقت لوگوں پر مخفی تھی آپ نے اس کو ظاہر فرمایا مگر آپ پر کسی کا احسان نہیں ۔ آپ " پر اللہ تعالیٰ وہ دن کبھی نہیں لائے گا جب آپ کا فیضان بند ہو جائے اور کوئی دوسرا نبی آکر آپ کی امت کی اصلاح کرے بلکہ جب کبھی بھی آپ کی امت کی اصلاح کی ضرورت پیش آئے گی اللہ تعالیٰ آپ ہی کے شاگردوں میں سے اور اور آپ ہی کے ام اہی کے امتیوں میں سے ایسے لوگ جنہوں نے سب کچھ آپ ہی سے لیا ہو گا اور آپ ہی سے سیکھا ہو گا مقرر فرمائے گا تاکہ وہ بگڑے سوؤں کی اصلاح کریں ہیں اور گمشدوں کو واپس لائیں اور ان لوگ لائیں اور ان لوگوں کا کام آپ ہی کا کام ہوگا کیونکہ شاگرد اپنے استاد سے علیحدہ نہیں ہو سکتا اور امتی اپنے نبی سے جدا نہیں قرار دیا جا سکتا ان کی گردنیں آپ کے احسان کے آگے جھکی ہوئی ہوں گی اور ان کے دل آپ کی محبت کی شراب سے لبریز ہوں گے اور ان کے سر آپ کے عشق کے نشے سے سرشار ہوں گے ۔