انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 14 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 14

انوار العلوم - جلدے ۱۴۴ خطاب جلسہ سالانه ۲۷ دسمبر ۱۹۲۲ء پھر میں ان کو چیلنج دیتا ہوں اور پہلے بھی دیا ہوا ہے جس کا کو دیتا مولوی محمد علی صاحب کو چیلنج انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا کہ خاتم کے معنی "آخری" لغت سے دکھا دیں ، اہل عرب کی زبان سے دکھا دیں اور کوئی ایک محاورہ ہی بتا دیں جس میں خاتم آخری کے معنی میں استعمال ہوا ہو مگر شرط یہ ہے کہ زبان میں اس کا استعمال دکھائیں۔ جماعت احمدیہ کے فرائض اور ذمہ داریاں اب میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ہماری ذمہ ہماری ذمہ داریاں واریاں بہت بڑی ہیں اور جماعت کو اپنی ذمہ داریوں کے متعلق سوچنا چاہئے۔ میں نے بارہا اس کی طرف توجہ دلائی ہے اور اس وقت تک دلاتا رہوں گا جب تک خدا تعالی توفیق دے کہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے۔ جب تک کوئی اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح نہیں سمجھتا اس وقت تک کچھ نہیں کر سکتا۔ دیکھو اگر کوئی آپ لوگوں کو کسی جگہ بھیجے اور یہ نہ بتائے کہ کیا کرنا ہے تو وہاں جا کر آپ وقت ضائع کرنے کے سوا کچھ نہ کر سکیں گے اور اگر بتادے کہ فلاں کام کرتا ہے اور آپ اس کو اچھی طرح سمجھ لیں تو پھر بے شک اس کام کو کر سکیں گے ۔ پس مومن کے لئے ضروری ہے کہ اپنے فرض اور ذمہ داری کو سمجھے ور نہ کامیابی نہیں ہو سکتی۔ دیکھو اس وقت ہماری جماعت کے اکثر حصہ کی مثال ایسی لوگوں کی قابل افسوس حالت ہے جیسے کوئی و بازدہ علاقہ میں ہو ۔ بیماری کے متعلق یاد رکھو کہ انسان کی کئی حالتیں ہوتی ہیں۔ بعض لوگ تو اس حالت میں ہوتے ہیں کہ ان کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ان کی روح بیمار ہے یا نہیں۔ ان کی حالت ایسی ہے جیسے بعض اوقات کسی کو بیماری ہوتی ہے مگر یہ سمجھ لیا جاتا ہے کہ اسے جن چمٹ گیا ہے اور اسے نکالنے کے لئے مریض کو مار مار کر مار ہی دیتے ہیں۔ ابھی امرتسر میں ایک واقعہ ہوا ہے ۔ ایک شخص بیمار ہو گیا اسکا جن نکالتے ہوئے اسے مار مار کر مار دیا گیا۔ اب پولیس جن نکالنے والوں کی تلاش میں ہے۔ حال ہی میں میرے پاس افریقہ سے ایک خط آیا ہے اس شخص نے جو سنا کہ یہ لوگ ایسے ہیں جو غیر مسلموں کو تبلیغ کرتے ہیں اور انگریز بھی مسلمان ہو جاتے ہیں تو اس نے سمجھا کہ یہ ضرور قابور اور جنوں پر قابو رکھتے ہوں گے۔ چنانچہ اس نے مجھے لکھا ہے کہ میں نے سنا ہے آپ انگریزوں کو