انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 13 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 13

انوار العلوم - جلدے ۱۳ خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۱۹۳۲ء کہتے ہیں کہ مجدد آتے رہیں گے ۔ پھر کیا نعوذ باللہ وہ کافر ہوں گے؟ پھر مولوی صاحب یہ بھی کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کی اولاد میں سے آج نہ سہی کسی اور وقت میں ایک ایسا بھی انسان ہو گا جو صاحب وحی ہو گا کیا وہ بھی ولی نہ ہو گا ؟ پس ماننا پڑے گا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی ولی نہ ہو گا حضرت مسیح موعود کی جماعت سے سے باہر باہر ہو ہو گا گا اور اور وہی وہی ولی ولی ہو ہو گا گا جو جو آر آپ کی جماعت میں سے ہوگا گا۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود خود بھی یہی معنی کرتے ہیں جیسا کہ فرماتے ہیں لَا وَلِتَی بَعْدِي إِلَّا الَّذِي هُوَ مِنِّي وَعَلَى عَهْدِی کوئی ولی نہ ہو گا مگر وہی جو میری جماعت میں سے ہو گا اس سے مولوی صاحب کا دعوای باطل ہو گیا۔ جود پھر وہ ولی کی نسبت تو کہہ دیں گے کہ چلو مسیح موعود کے بعد کوئی ولی نہیں ہو گا مگر ایک اور بھی شہادت ہے جس کی تکذیب کر کے غالبا مولوی صاحب کو اپنے خاندان پر بھی ہاتھ صاف کرنا پڑے گا اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود اپنے آپ کو خاتم الاولاد کہہ کر خاتم کے معنی آخری نہیں کرتے ۔ لیکن اگر مولوی صاحب کے نزدیک یہی معنی ہوں تو پھر انہیں یہ بھی کہنا پڑے گا کہ اب کسی کے ہاں کوئی اولاد نہیں پیدا ہوتی اور مولوی صاحب کے ہاں جو اولاد ہے وہ بھی یا تو وہم اور سفسطہ ہے یا پھر آخر کے انہیں اور معنی کرنے پڑیں گے۔ یہاں اس بات کے بیان کرنے کی ضرورت نہیں کہ خاتم الاولاد سے حضرت مسیح موعود کا منشاء کیا ہے کیونکہ بحث یہ ہے کہ خاتم جب کسی انسانی جماعت کی طرف مضاف ہو تو اس کے معنی مہر کے ہوتے ہیں یا آخری کے اور جب کہ حضرت مسیح موعود کے استعمال سے ثابت ہو گیا کہ اس کے معنی مہر کے ہوتے ہیں تو مولوی صاحب کا دعوی باطل ہو گیا کہ اس کے معنی آخری کے ہی ہوتے ہیں۔ مگر حضرت مسیح موعود کے حوالے ان کو پسند مولوی محمد علی صاحب کی اپنی شہادت نہیں آتے اس لئے ان کے اپنے حوالے پیش ا کرتا ہوں۔ انہوں نے جو ترجمہ قرآن شائع کیا ہے اس سے میں نے بتایا تھا کہ خاتم کے معنی انہوں نے مہر کے ہی کئے ہیں۔ اب میں ان کی کتاب النبوة في الاسلام " جس پر انہیں سب سے زیادہ ناز ہے وہ پیش کرتا ہوں اس میں انہوں نے حضرت مسیح موعود کو خَاتَمُ الْخُلَفَاء ماتا ہے اور وہ یہ بھی مانتے ہیں کہ آپ کے بعد بھی مجدد آئیں گے اور ایک آپ کی اولاد میں سے بھی ہو گا ہے۔ پس میں نے ان کے سامنے ان کے اپنے حوالے بھی پیش کر دیئے ، حضرت مسیح موعود کی اس عربی کتاب کا حوالہ بھی دکھا دیا جس کے لئے خدا تعالیٰ نے شہادت دی ہے۔