انوارالعلوم (جلد 7) — Page 10
انوار العلوم - جلدے ۱۰ خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۱۹۲۲ء تھا کہ لغت کی کسی کتاب میں خاتم النبیین کے معنی آخری نبی نہیں لکھے حالانکہ لغت سے میری مراد زبان تھی نہ کہ کتب لغت تاج العروس اور سب کتابوں میں لغت کے یہی معنی لکھے ہیں اور یہی حقیقی معنی ہیں اور یہی معنی میری مراد تھے کیونکہ کتب میں آخری معنی ہونے کا تو میں اقرار کر رہا تھا گو عوام لغت کا لفظ کتاب پر بھی بولتے ہوں۔ مگر میرے بیان سے تو صاف ظاہر ہے کہ میں نے لغت کا لفظ زبان کے معنوں میں بولا ہے اور اگر اس وقت میری یہ مراد نہ ہوتی تو میرے بالمقابل ایک مولوی تھا اس نے میں اعتراض کیوں نہ کر دیا جو مولوی محمد علی صاحب کرتے ہیں مگر وہ جانتا تھا کہ ان کی یہ مراد نہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ لغت کی کتابیں لکھنے والوں نے اپنے عقیدے سے متاثر ہو کر خاتم النبین کے معنی آخری نبی لکھ دیتے ہیں ورنہ زبان میں اس کے یہ اس کے یہ معنی نہیں۔ کسی جگہ بھی زبان میں اس کا استعمال نہیں آتا۔ غرض مولوی صاحب نے لغت میں نہیں لکھے" کے الفاظ لے کر جو میری زبان سے نہیں نکلے تھے شور مچا دیا کہ دیکھو یہ غلط اور جھوٹ کا جھوٹ کہا ہے۔ مولوی صاحب کو یہ موقع ہاتھ آگیا کہ لغت کی کتابوں میں تو خاتم النبین کے معنی آخری نبی لکھے ہیں مگر یہ کہتے ہیں نہیں لکھے ۔ اس بارے میں انہوں نے بڑا شور مچایا اور اخباروں میں مضمون چھپوایا ۔ جب مولوی صاحب کا مضمون یہاں آیا اور شیخ عبدالرحمان صاحب مصری نے مسجد میں سنایا کہ ایسا مضمون آیا ہے تو میں نے سمجھا الفضل میں غلط چھپ گیا ہو گا۔ میں نے تو یہ نہیں کہا تھا کہ لغت میں آخری کے معنی نہیں لکھے میں نے تو کہا تھا یہ معنی لغت میں نہیں ہیں۔ اس پر ایڈیٹر الفضل کو فکر پڑی اور وہ اخبار کا فائل لائے جس میں دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ الفضل میں ٹھیک چھپا ہے۔ اسی طرح لاہور میں چودھری ظفر اللہ خاں صاحب کو ڈاکٹر اقبال صاحب نے یہی اعتراض جو مولوی صاحب نے کیا ہے بتایا اور کہا کہ میاں صاحب اس کا کیا جواب دیں گے ؟ تو چودھری صاحب نے کہا کہ اس شہادت کے موقع پر میں ساتھ تھا وہاں انہوں نے لغت میں " کہا تھا۔ لغت میں نہیں لکھے " نہیں کہا تھا۔ چودھری صاحب عربی زبان کے اعلیٰ ماہر نہیں ہیں مگر انہوں نے بھی ڈاکٹرا قبال صاحب کو جواب دیتے ہوئے وہی بات بیان کی جو میں نے کہی تھی اور انہیں بھی وہی بات یا د رہی جو صحیح تھی۔ کو میں نے ان کو کہا تھا کہ لغت میں مرکب الفاظ کے معنی مولوی محمد علی صاحب کو جواب نہیں دیکھے جاتے مفردات کے دیکھے جاتے ہیں۔ مثلا اگر کوئی سر کے معنی لغت میں دیکھے گا تو وہاں لکھے ہوں گے مگر کوئی کے لغت میں زید کا سر کے معنے