انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 11 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 11

انوار العلوم - جلدے 1 خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۲۲ء دکھاؤ تو یہ کہاں سے دکھائے جائیں گے لیکن یاد رہنا چاہئے کہ اضافت سے کسی لفظ کے معنی بدل نہیں جایا کرتے۔ پس خاتم کے معنی خاتم النبین میں اور نہیں ہو جائیں گے بلکہ وہی رہیں گے جو لغت میں ہیں ۔ پھر کہا جا سکتا ہے کہ ممکن ہے خاتم النبان محاورہ ہو اور اس کے معنی محاورہ میں آخری نبی لئے جاتے ہوں مگر یہ محاورہ بھی نہیں ہو سکتا کیونکہ جب اہل عرب میں نبوت کا عقیدہ ہی نہیں تھا تو وہ محاورہ کس طرح بناتے اور اگر ان میں یہ محاورہ تھا تو مولوی محمد علی صاحب کو ثابت کرنا چاہئے کہ عقبه شیبه ، ابو جهل و غیرہ یا ان کے آباء یا عرب کے دوسرے کفار یہ محاورہ بولا کرتے تھے اگر نہیں تو یہ محاورہ کیونکر بنا؟ پس اہل عرب اگر یہ لفظ بولتے تھے اور سمجھتے تھے کہ خاتم کا لفظ جب نبی کے ساتھ مل جائے تو اس کے معنی آخری نبی کے ہوتے ہیں تو یہ مولوی صاحب کا فرض ہے کہ وہ اہل عرب کے کلام سے اس کی نظیر پیش کریں لیکن اگر اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی تو کیونکر خاتم کے وہ معنی لئے جاسکتے ہیں جو لغت کے خلاف ہیں۔ ہاں یہ محاورہ قرآن کریم کے بعد کا بن سکتا ہے مگر یہ قرآن کا مفسر نہیں ہو سکتا کیونکہ بعد کا محاورہ پہلے کلام کا مفسر نہیں ہوا کرتا۔ مولوی محمد علی صاحب کا چیلنج منظور ان سے اس جواب پر کہ لغت میں آخری نبی خاتم میرے نے مجھے ایک چیلنج دیا ہے ان کے مضمون کے ایک حصہ کا جواب تو شیخ عبدالرحمان صاحب مصری نے بیان کیا ہو گا اور کچھ چھپ کر شائع ہو جائے گا مگر چیلنج جو انہوں نے دیا ہے اس کو میں قبول کرتا ہوں۔ مولوی صاحب لغت سے خاتم القوم نکال کر کہتے ہیں کہ میں یہ ثابت کروں کہ خاتم کی اضافت کسی جاندار جماعت کی طرف ہو تو اس کے معنی مہر کے ہوں گے۔ مگر یہ معنی کہیں کبھی نہیں ہو سکتے ۔ مولوی صاحب لکھتے ہیں خاتم القوم کے معنی اس قوم کا آخری آدمی ہی ہوتے ہیں اور اگر ہوسکتے۔ مولوی لگتے ہیں القوم کے منی اس کا ہی ہوتے ہیں اورا غور کیا جائے تو خاتم القوم کے اور معنی ہو بھی کیا سکتے ہیں۔ یہ مطلب تو ہو سکتا ہی نہیں کہ ساری قوم نے ایک مہر بنوا کر رکھ چھوڑی ہو۔ پس یہ محاورہ بتاتا ہے کہ خاتم النبین کے معنی صرف آخری نبی ہی کے لئے رہ جاویں گے۔ مولوی صاحب کا مطلب یہ ہے کہ خاتم القوم محاورہ ہے اور خاتم النبین بھی اسی طرح کا ایک