انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 8 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 8

اندار العلوم - جلدے خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۱۹۲۲ء کی اس وقت کی حالت بیماری کے بعد کی حالت سے مضبوط اور قوی ہوتی ہے مگر اچھی کونسی حالت ہوتی ہے بیماری سے پہلے یا بعد کی؟ ہر شخص یہی کہے گا کہ بعد والی کیونکہ پہلی حالت پر بیماری حملہ سے پہلے کرنے والی تھی مگر دوسری حالت ایسی تھی کہ طاقت پیدا ہو رہی تھی۔ پس بیماری کے حملہ سے قبل گو زیادہ طاقت تھی مگر اس وقت ایسا مواد پیدا ہو رہا تھا کہ بیماری حملہ کرے اور بیماری سے بعد کی حالت کو کمزور تھی مگر چونکہ طاقت ترقی کی طرف مائل تھی اس لئے پہلی حالت سے یہ اچھی تھی مگر اکثر لوگ اس بات کو مد نظر نہیں رکھتے۔ تبلیغ کے معاملہ میں بھی ایک غلطی ہوئی ہے جب کثرت تبلیغ کے معاملہ میں ایک غلطی سے احمدی ہونے لگے تو سمجھ لیا گیا کہ اب کام ہو گیا اور لوگ ست ہو گئے حالانکہ اس وقت جو لوگ احمدی ہو رہے تھے وہ پہلے سالوں کی کوششوں کا نتیجہ تھا۔ آج اگر بہت سے لوگ احمدی ہوتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ پہلے سالوں کی کوشش کا نتیجہ ہے نہ کہ اس سال کا۔ اور اب اگر تبلیغی کوششوں میں ست ہو گئے تو کئی سال کے بعد اس کا نتیجہ نکلے گا اس لئے ضروری ہے کہ احمدی تبلیغ اس طرح جاری رکھیں کہ اس میں وقفہ نہ ہوتا کہ نقصان نہ ہو۔ ورنہ اگر ایک وقت کی ترقی دیکھ کر یہ سمجھ لیا گیا کہ اب کسی کوشش اور سعی کی ضرورت نہیں تو نہ صرف وہ ترقی رک جائے گی جو پچھلی کوششوں کے نتیجہ میں ہو رہی تھی بلکہ آئندہ انحطاط شروع ہو جائے گا۔ اب میں دیکھتا ہوں کہ جماعت میں زند اب میں دیکھتا ہوں کہ جماعت میں زندگی پیدا ہو گئی ہے اور اس سال تبلیغ کا خاص جوش سے تبلیغ کا خاص و پایا جاتا ہے اور امید ہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا جو تو گو کچھ عرصہ لگے گا مگر پھر ترقی کا سلسلہ بہت وسیع ہو جائے گا۔ پس ضروری ہے کہ تبلیغ کے اس سلسلہ کو استقلال اور سرگرمی کے ساتھ جاری رکھا جائے اور اس میں کو تاہی نہ ہو۔ پیشتر اس کے کہ میں آج کا اصل مضمون شروع کروں۔ ایک اور اہم معاملہ کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ اس سال مجھے ایک گواہی پر جانا پڑا جو گورداسپور میں ہوئی۔ اس ایک مقدمہ میں گواہی میں یہ سوال مجھ سے پوچھا یا کہ آیا آنحضرت ﷺ آخری ہی ہیں اور یہ قرآن کی تعلیم ہے ؟ میں نے وکیل کو جو مجھ پر جرح کر رہا تھا کہا قرآن کریم میں یہ نہیں آیا۔ اس نے کہا کیا یہ لفظ قرآن میں نہیں کہ رسول اللہ آخری نبی ہیں ؟ میں نے کہا نہیں۔ اس پر اس