انوارالعلوم (جلد 7) — Page 7
انوار العلوم - جلدے 4 خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۱۹۲۲ء ہے کہ گویا آپ نے یہاں کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر اس کتاب کو لکھا ہے۔ مولوی مبارک علی صاحب کا برلن سے خط آیا ہے کہ میں نے تحفہ ویلز کا اثر جرمنی میں ایک یونیورسٹی کے پروفیسر کو یہ کتاب دی وہ اسے پڑھ کر اس و رخوش ہوا کہ اس نے کہا افسوس میں بوڑھا ہو گیا ہوں اگر میں جوان ہوتا تو اپنی ساری عمر اس کتاب کی اشاعت میں لگا دیتا یہ پروفیسر کئی زبانوں کا ماہر ہے اور اس نے کئی زبانوں میں اس کا ترجمہ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ میں امید رکھتا ہوں کہ عیسائی ممالک میں اس کے ذریعہ تبلیغ کا راستہ کھل جائے ۔ انیا مشن مصر میں مصر میں من اس سال بیرونی ممالک میں تبلیغ کے سلسلہ میں ایک نیا بلیغی نا جاری کیا گیا ہے جہاں خدا تعالٰی نے اپنے فضل سے ایک طالب علم کے ذریعہ جماعت پیدا کر دی ہے۔ مصروہ سر زمین ہے جہاں خدا تعالی کے کئی انبیاء پیدا ہوئے اور وہاں رہے وہاں خدا تعالی کا کلام لوگوں کو سنایا گیا اور بڑی بڑی برکات لوگوں پر ہوئیں۔ کوئی عجب نہیں کہ خدا تعالی ہم خدا تعالٰی ہمیں یہ مقام عنایت کر دے اور وہ برکات جو مصر کے فتح ہونے سے تعلق رکھتی ہیں وہ ظاہر ہوں۔ اس لئے میں دعا کی تحریک کرتا ہوں احباب دعا کریں کہ خدا تعالی اس سرزمین میں ہمیں جلد کامیابی عطا کرے ۔ ہے۔ روسی علاقہ میں مبلغ ایسے لوگ ہوں جو ہم کے اخراجات کے بغیر تبلیغ کے لئے کل جائیں لئے اور وہ شخص ہم سے بغیر ایک پیسہ خرچ لئے چلا گیا ہے۔ میں اس کے لئے بھی دعا کے لئے کہوں گا اور کوئٹہ تک تو ریل پر گیا ہے اور اس سے آگے روس تک چار پانچ سو میل کا سفر پیدل کرکے پہنچا ہے۔ حالانکہ اس علاقہ میں سردی اس شدت کی پڑتی ہے کہ ہاتھ پاؤں گر جاتے ہیں۔ دوست اس کی کامیابی کے لئے بھی دعا کریں۔ ان باتوں کے بیان کرنے کے بعد میں دوستوں کو اس کامیابی آہستہ آہستہ ہوتی ہے طرف توجہ دلاتا ہوں کہ فوراً کوئی چیز نہیں مل جاتی بلکہ آہستہ آہستہ ملتی ہے مگر بہت لوگ ہیں جو اس بات کو نہیں سمجھتے اور ٹھو کر کھاتے ہیں۔ بعض دفعہ ایک انسان کمزور ہوتا ہے مگر اس میں ترقی کی طاقت ہوتی ہے اور بعض دفعہ اس میں ترقی کی طاقت معلوم ہوتی ہے مگر اصل میں وہ کمزور ہوتا ہے ۔ مثلاً جب کسی پر بیماری کا حملہ ہونا ہو تو اس